غرض یہ ہے کہ جو لوگ دل کے پختہ ہیں اور صبر کى ان میں پورى قوت ہے تو وہ جس قدر چاہیں نیک کاموں میں صرف کریں کیونکہ وہ تکلیف سے پریشان نہیں ہوتے اچھى طرح سمجھتے ہیں کہ جو قسمت میں لکھا ہے وہ تو ہم کو ضرور ملے گا خیرات سے کمى نہ ہوگى بلکہ برکت ہوگى تو ایسى ہمت کى حالت میں بشرطیکہ کسى کى حق تلفى بھى نہ ہو ان کو اجازت ہے اور ان کے لیے یہى اچھا ہے کہ ہر طرح کے نیک کاموں میں خوب صرف کریں. اور جن کا دل کمزور ہے صبر کى ان میں قوت کم ہے آج خرچ کر دیں گے کل کو تنگى سے پریشان ہوں گے دل د-اواں د-ول ہوگا اور نیت خراب ہوگى تو ایسے لوگ فقط ضرورى موقعوں پر جیسے زکوۃ و صدقہ فطر وغیرہ اور مروت کے موقعوں پر صرف کریں اس سے کمى نہ کریں خوب سمجھ لو.