مسئلہ. بہت باریک کپڑا جیسے ململ، جالى، بک، آب رواں ان کا پہننا اور ننگے رہنا دونوں برابر ہیں. حدیث شریف میں آیا ہے کہ بہتیرى کپڑا پہننے والیاں قیامت کے دن ننگى سمجھى جائیںگى. اگر کرتہ دوپٹہ دونوں باریک ہوں اور بھى غضب ہے.
مسئلہ. مردانہ جوتا پہننا اور مردانى صورت بنانا جائز نہیں حضرت صلى اللہ علیہ وسلم نے ایسى عورتوں پر لعنت فرمائى ہے.
مسئلہ. عورتوں کو ان کے زیور پہننا جائز ہے لیکن زیادہ نہ پہننا بہتر ہے جس نے دنیا میں نہ پہنا اس کو آخرت میں ملے گا اور بجتا زیور پہننا درست نہیں جیسے جھانجھ چھاگل بازیب وغیرہ اور بجتا زیور چھوٹى لڑکیوں کو پہنانا بھى جائز نہیں چاندى سونے کے علاوہ اور کسى چیز کا زیور پہننا بھى درست ہے جسے پیتل گلٹ رانگا وغیرہ مگر انگوٹھى سونے چاندى کے علاوہ اور کسى چیز کى درست نہیں.
مسئلہ. عورت کو سارا بدن سے سر پیر تک چھپائے رکھنے کا حکم ہے غیر محرم کے سامنے کھولنا درست نہیں. البتہ بوڑھى عورت کو صرف منہ اور ہتھیلى اور ٹخنے سے نیچے پیر کھولنا درست ہے باقى اور بدن کا کھولنا کسى طرح درست نہیں. ماتھے پر سے اکثر دوپٹہ سرک جاتا ہے اور اسى طرح غیر محرم کے سامنے جاتى ہیں یہ جائز نہیں. غیر محرم کے سامنے ایک بال بھى نہ کھولنا چاہیے بلکہ جو بال کنگھى میں ٹوٹے ہیں اور کٹے ہوئے ناخن بھى کسى ایسى جگہ د-الے کہ کسى غیر محرم کى نگاہ نہ پڑے نہیں تو گنہگار ہوگى اسى طرح اپنے کسى بدن کو یعنى ہاتھ پاؤں وغیرہ کسى عضو کا نامحرم کے مرد کے بدن سے لگانا بھى درست نہیں.
مسئلہ. جوان عورت کو غیر مرد کے سامنے اپنا منہ کھولنا درست نہیں. نہ ایسى جگہ کھڑى ہو جہاں کوئى دوسرا دىکھ سکے. اسى سے معلوم ہو گیا کہ نئى دلہن کا منہ دکھائى کا جو دستور ہے کہ کنبے کے سارے مرد منہ دیکھتے ہیں یہ ہرگز جائز نہیں اور بڑا گناہ ہے.