بہشتی زیور
مصنف:حکیم الامت مجدد ملت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
کفر اور شرک کى باتوں کا بیان
کفر کو پسند کرنا. کفر کى باتوں کو اچھا جاننا. کسى دوسرے سے کفر کى کوئى بات کرانا. کسى وجہ سے اپنے ایمان پر پشیماں ہونا کہ اگر مسلمان نہ ہوتے تو فلانى بات حاصل ہو جاتى. اولاد وغیرہ کسى کے مر جانے پر رنج میں اس قسم کى باتیں کہنا. خدا کو بس اسى کا مارنا تھا. دنیا بھر میں مارنے کے لیے بس یہى تھا. خدا کو ایسا نہ چاہیے تھا. ایسا ظلم کوئى نہیں کرتا جیسا تو نے کیا. خدا اور رسول کے کسى حکم کو برا سمجھنا اس میں عیب نکالنا. کسى نبى یا فرشتے کى حقارت کرنا. ان کو عیب لگانا. کسى بزرگ یا پیر کے ساتھ یہ عقیدت رکھنا کہ ہمارے سب حال کى اس کو ہر وقت ضرور خبر رہتى ہے. نجومى پند-ت یا جس پر جن چڑھا ہو اس سے غیب کى خبریں پوچھنا یا فال کھلوانا پھر اس کو سچ جاننا. کسى بزرگ کے کلام سے فال دیکھ کر اس کو یقینى سمجھنا. کسى کو دور سے پکارنا اور یہ سمجھنا کہ اس کو خبر ہوگى. کسى کو نفع نقصان کا مختار سمجھنا. کسى سے مرادیں مانگنا. روزى اولاد مانگنا کسى کے نام کا روزہ رکھنا. کسى کو سجدہ کرنا. کسى کے نام کا جانور چھوڑنا یا چڑھاوا چڑھانا. کسى کے نام کى منت ماننا. کسى کى قبر یا مکان کا طواف کرنا. خدا کے حکم کے مقابلہ میں کسى دوسرى بات یا رسم کو مقدم رکھنا. کسى کے سامنے جھکنا یا تصویر کى طرح کھڑا رہنا. توپ پر بکرا چڑھانا. کسى کے نام پر جانور ذبح کرنا. جن بھوت پریت وغیرہ کے چھوڑ دینے کے لیے ان کى بھینٹ دینا. بکرا وغیرہ ذبح کرنا. بچے کے جینے کے لیے اس کے نار کا پوجنا. کسى کى دہائى دینا. کسى جگہ کا کعبہ کے برابر ادب و تعظیم کرنا. کسى کے نام پر بچہ کے کان ناک چھیدنا. بالى اور بلاق پہنانا. کسى کے نام کا بازو پر پیسہ باندھنا یا گلے میں ناڑا د-النا. سہرا باندھنا. چوٹى رکھنا. بدھى پہنانا. فقیر بنانا. على بخش. حسین بخش. عبدالنبى وغیرہ نام رکھنا.