اگر افراد خاندان آپ سے خوش ہوگئے تو یہ آپ کی خوشی کا باعث بھی ہوگا۔ دوسرے لوگوں کو خوش کرنے میں آپ کی زبان اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اسے صحیح ڈگر پر لگادیجئے یہ آپ کی صحیح راہنمائی کرتی جائے گی۔
گھریلو جھگڑے ‘ اسباب اور حل
دنیا میں کوئی سے بھی دو انسان یکساں فطرت نہیں رکھتے ، بسا اوقات یہ فرق نمایاں نہیں ہوتا اور فطری ہم آہنگی اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ ایک مدت تک ساتھ زندگی بسر کرنے کے بعد بھی مزاجوں کے فرق کا اندازہ کیا جاسکتاہے ، بالکل یہی صورت حال شادی شدہ مرد اور عورت کے ساتھ ہے‘ ازدواجی زندگی کے آغاز میں دونوں فرط محبت اور جنسی جذبات میں غالب رہتے ہیں ‘جس کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کے مزاج کے فرق کو محسوس نہیں کرتے اور بظاہر وہ اپنے آپ کو ایک آئیڈیل جوڑا تصور کر رہے ہوتے ہیں۔
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ایک دوسرے کے سامنے پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا فرق سامنے آتاہے یا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی میں ٹھہراؤ آتاہے اور زندگی اپنے حقائق کے ساتھ ایک دوسرے پر عیاں ہونا شروع ہوتی ہے‘ تو دونوں ایک دوسرے کی کمزوریوں اور خامیوں پر نگاہ رکھنے لگتے ہیں ، اور رفتہ رفتہ ناراضگی کی بنیاد پڑنے لگتی ہے اور یہی ناراضگی بعد میں جاکر خطرناک جھگڑوں کی صورت اختیار کرلیتی ہے ۔
یہ بات بجا ہے کہ کوئی بھی انسان گھر کی فضا کو مکدر کرنا پسند نہیں کرتا‘ لیکن پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ شاید ہی کوئی گھرانہ اس بلا سے محفوظ ہو ‘ہر روز ہر گھر میں کوئی نہ کوئی جھگڑا ضرور اٹھ کھڑا ہوتاہے ،رفتہ رفتہ ناچاقی اور بد مزگی کی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس کیفیت کا شکار کوئی بھی جوڑا آپ کو ایسانہ ملے گا‘جو ان حالات کو سدھارنے کی پروا نہ کرتاہو اور بگاڑ کوباقی رکھنا چاہتاہو ۔
اگر غور کیا جائے تو یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ گھریلو جھگڑوں کی پہلی سیڑھی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا فرق ہے اگر ہم یہ کہیں کہ اس فرق کو ختم کر دیا جائے یعنی ناپسندیدگی کو جگہ ہی نہ دی جائے کہ ناراضگی پیدا ہو اور اس ناراضگی کی وجہ سے جھگڑے ہوں …لیکن کیا