ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
گا ۔ پھر ان صاحب نے فرمایا کہ قلب صاف ہوجائے اس پر فرمایا ۔ یہ لوگوں کو عمدہ عمدہ الفاظ یاد ہیں ۔ پھر حضرت نے فرمایا کہ قلب کا صاف ہونا کسے کہتے ہیں وہ صاحب خاموش ہوگئے ۔ اس کے بعد حضرت نے فرمایا ) تمہیں ضرورت ہے کہ ایک مہینہ میرے پاس رہو ۔ خطاب کے قابل اس وقت ہوگے تم نے تو میری ایک بات بھی نہیں سمجھی اور جب کوئی سمجھانا چاہتا ہے تو سمجھنے کا قصد کرتے نہیں ۔ ترمذی پڑھ کر یہ حالت ہے مجھے اس کی کیا خبر تھی کہ آپ طالب علم ہیں ۔ آپ کو چاہئے کہ درسی کتابیں ختم کرکے آپ اس طرف توجہ کریں دوکام نہیں ہوسکتے میں تو آپ کو گاؤں کا شخص سمجھا تھا اس سے تو ہماری طرف کے دیہاتی لوگ ہی فہیم ہیں بات یہ ہے کہ وہ اپنے کو سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ جانتے نہیں اور یہ طلبہ سمجھتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں اس لئے سمجھنے کا قصد ہی نہیں کرتے بعضے لوگ دوسری غلطی میں ہیں کہ وہ اس کے درپے ہوتے ہیں کہ کام کرکے کچھ معلوم بھی ہوا ۔ ایک بزرگ شیخ نے ایک میرے دوست سے پوچھا کہ تم اتنے زور سے کام کرتے ہو کچھ نظر بھی آتا ہے ۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ بڑی ضرورت پاس رہنے کی ہے بدون پاس رہے حقیقت سمجھ میں نہیں آسکتی ۔ بعضے لوگ پیروں کی نظر کو کافی سمجھتے ہیں اور سب کچھ ان کے قبضے میں سمجھتے ہیں ۔ خود کوئی پیروں ہی سے پوچھئے کہ ان کو کیسے حاصل ہوا کیا صرف نگاہ سے حاصل ہوا ۔ یا چکی پیسنے سے ایسے لوگ مقصود سے کوسوں دور ہیں ۔ کوئی وظیفوں کے درپے ہوگیا ۔ بعض خاندانوں میں درویشی اسی کا نام ہے کہ حزب البحر پڑھ لے ۔ بعض کیفیات کو اصلی مقصود سمجھتے ہیں بعض اشغال کو اصلی مقصود سمجھتے ہیں ۔ گفتگو اس میں ہے کہ یہ چیزیں ماہیت میں داخل ہیں ۔ درویشی کی یا عوارض میں سے ہیں ۔ میں ان کا انکار نہیں کرتا ۔ مگر گفتگو اس میں ہے کہ جزو ماہیت ہیں یا نہیں توجہ وخیال رکھنے پر ایک اپنی حکایت یاد آئی کہ میں نے ایک درویش سے کہا تھا کہ ذرا خیال رکھئے گا تو جواب دیا کہ میرے خیال سے تم کو کوئی نفع نہیں ہے تم خیال رکھو گے تو کچھ ہوگا ۔ یہ جو خواہش کی جاتی ہے کہ فلاں نے کا خیال رکھیں تو گویا وہ ٹکٹی لگائے سب کو دیکھتے رہا کریں عجیب وغریب مذاق کے لوگ ہیں بعضے لوگ تمام بار پیر ہی پر سمجھتے ہیں ایک صاحب نے میرے پاس لکھا کہ یہ کیا وجہ ہے کہ ہم خط نہ بھیجیں تو آپ بھی نہ بھیجیں آپ کو ہمارا خیال نہیں ہے میں نے جواب میں لکھا : مہربانی سے آپ مجھ کو چھوڑیئے دوسرا پیر تلاش کیجئے جو آپ کی خوشامد کرتا پھرے بعد