ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
لذت اٹھائی ہے وہاں کسر نکلے گی ۔ وہاں کی کل کے متعلق قرآن شریف میں غذا کا لفظ آیا ہے (یعنی قیامت کے لئے ) چنانچہ ایک بڑی پریشانی انسان کو قرضہ کی وجہ سے ہوتی ہے مگر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ حصہ قرضہ کا فضولیات کے سبب ہوتا ہے کہ بلا ضرورت لوگ قرض لیتے ہیں ۔ سو اگر شریعت کے موافق عمل ہو تو فضولیات ہی کیوں کرے ۔ جو قرض لینے کی نوبت آئے اور جو قرض ضرورت سے کیا جاتا ہے اس کے لئے وعدہ ہے ادا کا کہ ہم ادا کریں گے ۔ خدا تعالٰی کا وعدہ ہے کہ ادا کریں گے ۔ خواہ دنیا میں یا آخرت میں جب یہ ہے تو پھر پریشانی کیسی ۔ ایک رئیس تھے ان کے ذمہ قرضہ ہوا ۔ بیلوں کی بدولت آج سو روپے کے بیل آرہے ہیں کل دوسو کے آرہے ہیں یہی شغل رہتا تھا آخر کثیر مقدار میں قرض ہوگیا ۔ عرب خوب ہیں حاجت میں قرض لیتے ہیں اورجب کچھ نہ رہا ۔ قالین بھی بیچ دیا اور قرض ادا کردیا ۔ پھر کہیں سے آیا دو بارہ سامان جمع کرلیا ۔ ان کو عادت ہے اس کی ۔ جو آدمی آبرو بھی رکھنا چاہیے اور قرض کو بھی ادا کرنا چاہیے یہ نہیں ہوسکتا عرب کو فکر نہیں اور یہاں تو بڑا حجاب یہ ہے کہ سیکی ہوگی ۔ اگر چیزیں بیچیں گے اور سبکی تو واقعات کے معلوم ہونے سے بھی ہوجاتی ہے اور واقعہ معلوم ہوہی جاتا ہے حال کھل ہی جاتا ہے خواہ بیچیں خواہ نہ بیچیں ۔ میرے گھر میں عادت ہے کہ قرض ہوا زیور بیچ دیا پھر سامان ہوا بھرا بنوالیا ۔ حالانکہ ہمارے یہاں (وطن کے لوگوں میں ) کانوں کی بالیاں بیچنا بہت عجیب ہےمگر وہ )میرے گھر میں ) اگر کسی تقریب میں جاتی ہیں تب بھی یہ نہیں کہ کسی سے مانگ کر پہنیں خدا نے جتنی عزت دی ہے اس حال میں بھی ہوگی ۔ ہمارے یہاں ایک رئیس کی بی بی تھیں تباہ ہوگئیں تھی ۔ پھر بعد میں وسعت بھی ہوگئی اس بندی خدانے پھر زیور نہ پہنا ۔ مگر باوجود اس کے بڑی عزت تھی ۔ ان کے نہ ہاتھ میں نہ کان میں کہیں بھی زیور نہ ہوتا تھا ۔ مگر جہاں جاتی تھیں سرا بنے بٹھائی جاتی تھیں ۔ کپڑے زیور سے عزت تھوڑا ہی ہے ۔ دیکھئے کیمیا گرلنگوٹ باندھے ہوتا ہے مگر نواب اس کے پیچھے پیچھے پھرتے ہیں ۔ اصل میں کمال کی عزت ہے خواہ دنیا کا کمال ہو یا دینی کمال ہو ۔ پھر فرمایا اللہ تعالٰٰی بچائے سخت عذاب ہے دین کا ۔ حدیث میں ہے کہ دین سے حضور ﷺ نے پناہ مانگی ہے ۔ صحابہ نے عرض کیا کہ آپ د سے بہت پناہ مانگتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ جب آدمی پر دسین ہوتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے بدعہدی کرتا ہے ۔