مسئلہ. کسى کا کپڑا پھاڑ د-الا. تو اگر تھوڑا پھٹا ہے تب تو جتنا نقصان ہوا ہے اتنا تاوان دلائیں گے. اور اگر ایسا پھاڑ د-الا کہ اب اس کام کا نہیں رہا جس کام کے لیے پہلے تھا. مثلا دوپٹہ ایسا پھاڑ د-الا کہ اب دوپٹہ کے قابل نہیں رہا. کرتیاں البتہ بن سکتى ہیں تو یہ سب کپڑا اسى پھاڑنے والے کو دیدے اور سارى قیمت اس سے لے لے.
مسئلہ. کسى کا نگینہ لے کر انگوٹھى پر رکھا لیا تو اب اس کى قیمت دینا پڑے گى. انگوٹھى توڑ کر نگینہ نکلوایا واجب نہیں.
مسئلہ. کسى کا کپڑا لے کر رنگ لیا تو اس کو اختیار ہے چاہے رنگا رنگایا کپڑا لے لے اور رنگنے سے جتنے دام بڑھ گئے ہیں اتنے دام دیدے اور چاہے اپنے کپڑے کے دام لے لے اور کپڑا اسى کے پاس رہنے دے. مسئلہ. تاوان دینے کے بعد پھر اگر وہ چیز مل گئى تو دیکھنا چاہیے کہ تاوان اگر مالک کے بتلانے کے موافق دیا ہے اب اس کا پھیرنا واجب نہیں اب وہ چیز اس کى ہو گئى. اور اگر اس کے بتلانے سے کم دیا ہے تو اس کا تاوان پھیر کر اپنى چیز لے سکتى ہے.
مسئلہ. پرائى بکرى یا گائے گھر میں چلى آئى تو اس کا دودھ دوہنا حرام ہے. جتنا دودھ لیوے گى اس کے دام دینا پڑیں گے.
مسئلہ. سوئى دھاگہ کپڑے کى چٹ پان تمباکو کتھا د-لى کوئى چیز بغیر اجازت کے لینا درست نہیں. جو لیا ہے اس کو دام دینا واجب ہیں یا اس سے کہہ کے معاف کرا لیے نہیں تو قیامت میں دینا پڑے گا.
مسئلہ. شوہر اپنے واسطے کوئى کپڑا لایا. قطع کرتے وقت کچھ اس میں سے بچا کر چورا رکھا اور اس کو نہیں بتایا یہ بھى جائز نہیں. جو کچھ لینا ہو کہہ کے لو اور اجازت نہ دے تو نہ لو.