اور اگر خود وہ یا اس کى ماں کہہ دے کہ میں نے لے لى اب نہ پھیروں گى تو اب پھیرنے کا اختیار نہیں رہا. مسئلہ. دو یا تین تھان لیے اور کہا کہ تین دن تک ہم کو اختیار ہے کہ اس میں سے جو پسند ہوگا ایک تھان دس روپے کو لے لیں گے تو یہ درست ہے تین دن کے اندر اس میں سے ایک تھان پسند کر لے اور چار یا پانچ تھان اگر لیے اور کہا کہ اس میں سے ایک پسند کر لیں گے تو یہ بیع فاسد ہے. مسئلہ. کسى نے تین دن تک پھیر دینے کى شرط ٹھیرالى تھى پھر وہ چیز اپنے گھر برتنا شروع کر دى جیسے اوڑھنے کى چیز تھى تو اوڑھنے لگى یا پہننے کى چیز تھى اس کو پہن لیا یا بچھانے کى چیز تھى اس کو بچھانے لگى تو اب پھیر دینے کا اختیار نہیں رہا. مسئلہ. ہاں اگر استعمال صرف دیکھنے کے واسطے ہوا ہے تو پھیر دینے کا حق ہے مثلا سلا ہوا کرتا یا چادر یا درى خریدى تو یہ دیکھنے کے لیے کہ یہ کرتہ ٹھیک بھى تا ہے یا نہیں ایک مرتبہ پہن کر دیکھا اور فورا اتار دیا. یا چادر کى لمبائى چوڑائى اوڑھ کر دیکھى یا درى کى لمبائى چوڑائى بچھا کر دیکھى تو بھر پھیر دینے کاحق حاصل ہے.