بہشتی زیور - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس صورت میں تین طلاق پڑنے میں تامل ہے کیونکہ جس وقت شرط مقدم ہو اور طلاق کا لفظ مکرر ہو تو اس کى دو صورتیں ہیں ایک تکرار بذریعہ حرف عطف دوسرے بلا حرف عطف. اول صورت میں امام صاحب کے نزدیک شرط کے پائے جانے کے وقت ایک طلاق واقع ہوتى ہے اور باقى طلاقیں لغو ہو جاتى ہیں اور صاحبین کے نزدیک تینوں واقع ہوتى ہیں اور اگر تکرار بلاحرف عطف ہو جیسے کہ مولف نے کیا ہے تو اس صورت میں اول طلاق معلق ہوتى ہے اور دوسرى فى الحال واقع ہوتى ہے اور تیسرى لغو ہو جاتى ہے.