مسئلہ. غسل کرتے وقت قبلہ کى طرف کو منہ نہ کرے اور پانى بہت زیادہ نہ پھینکے اور نہ بہت کم لیوے کہ اچھى طرح غسل نہ کر سکے اور ایسى جگہ غسل کرے کہ اس کو کوئى نہ دیکھے اور غسل کرتے وقت باتیں نہ کرے اور غسل کے بعد کسى کپڑے سے اپنا بدن پونچھ د-الے. اور بدن د-ھکنے میں بہت جلدى کرے یہاں تک کہ اگر وضو کرتے وقت پیر نہ دھوئے ہوں تو غسل کى جگہ سے ہٹ کر پہلے اپنا بدن د-ھکے پھر دونوں پیر دھوئے.
مسئلہ. اگر تنہائى کى جگہ ہو جہاں کوئى نہ دیکھ پائے تو ننگے ہو کر نہانا بھى درست ہے چاہے کھڑى ہو کر نہائے یا بیٹھ کر. اور چاہے غسل خانہ کى چھت پٹى ہو یا نہ پٹى ہو لیکن بیٹھ کر نہانا بہتر ہے کیونکہ اس میں پردہ زیادہ ہے. اور ناف سے لے کر گھٹنے کے نیچے تک دوسرى عورتوں کے سامنے بھى بدن کھولنا گناہ ہے. اکثر عورتیں دوسرى عورتوں کے سامنے بالکل ننگى ہو کر نہاتى ہیں یہ بڑى برى اور بے غیرتى کى بات ہے.
مسئلہ. جب سارے بدن پر پانى پڑ جائے اور کلى کرے اور ناک میں پانى د-ال لے تو غسل ہو جائے گا. چاہے غسل کرنے کا ارادہ ہو چاہے نہ ہو تو اگر پانى برستے میں ٹھند-ى ہونے کى غرض سے کھڑى ہو گئى یا حوض وغیرہ میں گر پڑى اور سب بدن بھیگ گیا اور کلى بھى کر لى اور ناک میں بھى پانى د-ال لیا تو غسل ہو گیا. اسى طرح غسل کرتے وقت کلمہ پڑھنا یا پڑھ کر پانى پر دم کرنا بھى ضرورى نہیں چاہے کلمہ پڑھے یا نہ پڑھے ہر حال میں آدمى پاک ہو جاتا ہے بلکہ نہاتے وقت کلمہ یا اور کوئى دعا نہ پڑھنا بہتر ہے اس وقت کچھ نہ پڑھے.
مسئلہ. اگر بدن بھر میں بال برابر بھى کوئى جگہ سوکھى رہ جائے گى تو غسل نہ ہوگا. اسى طرح غسل کرتے وقت کلى کرنا بھول گئى یا ناک میں پانى نہیں د-الا تو بھى غسل نہیں ہوا.