مسئلہ. بجو گوہ کچھوا خچر گدھا گدھى کا گوشت کھانا اور گدھى کا دودھ پینا درست نہیں. گھوڑے کا کھانا جائز ہے لیکن بہتر نہیں. دریائى جانوروں میں سے فقط مچھلى حلال ہے باقى سب حرام.
مسئلہ. مچھلى اور ٹد-ى بغیر ذبح کیے ہوئے بھى کھانا درست ہے ان کے سوا اور کوئى جاندار چیز بغیر ذبح کیے کھانا درست نہیں جب کوئى چیز مر گئى تو حرام ہو گئى.
مسئلہ. جو مچھلى مر کر پانى کے اوپر الٹى تیرنے لگى اس کا کھانا درست نہیں.
مسئلہ. اوجھڑى کھانا حلال ہے. حرام یا مکروہ نہیں.
مسئلہ. کسى چیز میں چیونٹیاں مر گئیں تو بغیر نکالے کھانا جائز نہیں اگر ایک آدھ چیونٹى حلق میں چلى گئى تو مردار کھانے کا گناہ ہوا. بعضے بچے بلکہ بڑے بھى گولر کے اندر کے بھنگےسمیت گولر کھا جاتے ہیں اور یوں سمجھتے ہیں کہ اس کے کھانے سے آنکھیں نہیں آتیں یہ حرام ہے. مردار کھانے کا گناہ ہوتا ہے.
مسئلہ. جو گوشت ہندو بیچتا ہے اور یوں کہتا ہے کہ میں نے مسلمان سے ذبح کرایا ہے اس سے مول لے کر کھانا درست نہیں البتہ جس وقت سے مسلمان نے ذبح کیا ہے اگر اسى وقت سے کوئى مسلمان برابر بیٹھا دیکھ رہا ہے یا وہ جانے لگا تو دوسرا کوئى اس کى جگہ بیٹھ گیا تب درست ہے.
مسئلہ. جو مرغى گندى چیزیں کھاتى پھرتى ہو اس کو تین دن بند رکھ کر ذبح کرنا چاہیے بغیر بند کیے کھانا مکروہ ہے.
بہشتى زىور:
نشہ کى چیزوں کا بیان
مسئلہ. جتنى شرابیں ہیں سب حرام اور نجس ہیں. تاڑى کا بھى یہى حکم ہے دوا کے لیے بھى ان کا کھانا پینا درست نہیں بلکہ جس دوا میں اىسى چیز پڑى ہو اس کا لگانا بھى درست نہیں.
مسئلہ. شراب کے سوا اور جتنے نشے ہیں جیسے افیون جائے چھل زعفران وغیرہ کا حکم یہ ہے کہ دوا کے لیے اتنى مقدار کھا لینا درست ہے کہ بالکل نشہ نہ آئے اور اس دوا کا لگانا بھى درست ہے جس میں یہ چیزیں پڑى ہوں اور اتنا کھانا کہ نشہ ہو جائے حرام ہے.
مسئلہ. تاڑىى اور شراب کے سرکہ کا کھانا درست ہے.