مسئلہ. کسى نے کہا اٹھو نماز پڑھو جوابدیا کون اٹھک بیٹھک کرے یا کسى نے روزہ رکھنے کو کہا تو جواب دیا کون بھوکا مرے یا کہا روزہ وہ رکھے جس کے گھر کھانا نہ ہو یہ سب کفر ہے.
مسئلہ. اس کو کوئى گناہ کرتے دیکھ کر کسى نے کہا خدا سے د-رتى نہیں جواب دیا ہاں نہیں د-رتى تو کافر ہوگئى.
مسئلہ. کسى کو برا کام کرتے دیکھ کر کہا کیا تو مسلمان نہیں ہے جو اىسى بات کرتى ہے جواب دیا ہاں نہیں ہوں تو کافر ہو گئى اگر ہنسى میں کہا ہو تب بھى یہى حکم ہے.
مسئلہ. کسى نے نماز پڑھنا شروع کى اتفاق سے اس پر کوئى مصیبت پڑ گى اس لیے کہا کہ یہ سب نماز ہى کى نحوست ہے تو کافر ہو گئى.
مسئلہ. کسى کافر کى کوئى بات اچھى معلوم ہوئى اس لیے تمنا کر کے کہا ہم بھى کافر ہوتے تو اچھا تھا کہ ہم بھى ایسا کرتے تو کافر ہو گئى. مسئلہ. کسى کا لڑکا مر گیا اس نے یوں کہا یا اللہ یہ ظلم مجھ پر کیوں کیا مجھے کیوں ستایا تو اس کہنے سے وہ کافر ہو گئى. مسئلہ. کسى نے یوں کہا اگر خدا بھى مجھ سے کہے تو یہ کام نہ کروں. یا یوں کہا جبرئیل بھى اترآئیںتو ان کا کہا نہ مانوں تو کافر ہو گئى. مسئلہ. کسى نے کہا میں ایسا کام کرتى ہوں کہ خدا بھى نہیں جانتا تو کافر ہو گئى. مسئلہ. جب اللہ تعالى کى یا اس کے کسى رسول کى کچھ حقارت کى یا شریعت کى بات کو برا جانا عیب نکالا کفر کى بات پسند کى ان سب باتوں سے ایمان جاتا رہتا ہے اور کفر کى باتوں کو جن سے ایمان جاتا رہتا ہے ہم نے پہلے ہى حصہ میں سب عقیدوں کے بیان کرنے کے بعد بھى بیان کیا ہے وہاں دیکھ لینا چاہیے اور اپنے ایمان کو سنبھالنے میں بہت احتیاط کرنا چاہیے. اللہ تعالى ہم سب کا ایمان ٹھیک رکھے اور ایمان ہى پر خاتمہ کرے. مین یا رب العالمین.