مسئلہ. کسى کے پاس ہزار روپے نقد موجود ہیں لیکن وہ پورے ہزار روپے کا یا اس سے بھى زائد کا قرض دار ہے تو اس کو بھى زکوۃ کا پیسہ دینا درست ہے اور اگر قرضہ ہزار روپے سے کم ہو تو دیکھو قرضہ دے کر کتنے روپے بچتے ہیں اگر اتنے بچیں جتنے میں زکوۃ واجب ہوتى ہے تو اس کو زکوۃ کا پیسہ دینا درست نہیں اور اور اگر اس سے کم بچیں تو دنیا درست ہے.
مسئلہ. ایک شخص اپنے گھر کا بڑا مالدار ہے لیکن کہیں سفر میں ایسا اتفاق ہوا کہ اس کے پاس کچھ خرچ نہیں رہا سارا مال چورى ہو گیا اور کوئى وجہ ایسى ہوئى کہ اب گھر تک پہنچنے کا بھى خرچ نہیں ہے ایسے شخص کو بھى زکوۃ کا پیسہ دینا درست ہے. ایسے ہى اگر حاجى کے پاس راستے میں خرچ مک گیا اور اس کے گھر میں بہت مال و دولت ہے اس کو بھى دینا درست ہے.
مسئلہ. زکوۃ کا پیسہ کسى کافر کو دینا درست نہیں مسلمان ہى کو دے. اور زکوۃ اور عشر اور صدقہ فطر اور نذر اور کفارہ کے سوا اور خیر خیرات کافر کو بھى دینا درست ہے.
مسئلہ. زکوۃ کا پیسہ کسى کافر کو دینا درست نہیں مسلمان ہى کو دیدے. اور زکوۃ اور عشر اور صدقہ فطر اور نذر اور کفارہ کے سوا اور خیر خیرات کافر کو بھى دینا درست ہے.
مسئلہ. زکوۃ کے پیسہ سے مسجد بنوانا یا کسى لاوارث مردہ کا گوروکفن کر دینا یا مردے کى طرف سے اس کا قرضہ ادا کر دىنا یا کسى اور نیک کام میں لگا دینا درست نہیں جب تک کسى مستحق کو دے نہ دیا جائے زکوۃ ادا نہ ہوگى.
مسئلہ. اپنى زکوۃ کا پیسہ اپنے ماں باپ دادا دادى نانا نانى پر دادا وغیرہ جن لوگوں سے یہ پیدا ہوئى ہے ان کو دینا درست نہیں ہے. اسى طرح اپنى اولاد اور پوتے پڑپوتے نواسے وغیرہ جو لوگ اس کى اولاد میں داخل ہیں ان کو بھى دینا درست نہیں. ایسے ہى بى بى اپنے میاں کو اور میاں بى بى کو زکوۃ نہیں دے سکتے.