سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
٭… ہاشم : رسول اللہ ﷺکے شجرۂ نسب میں جونام آئے ہیں ان میں سے متعددشخصیات تاریخی اعتبارسے کافی شہرت کی حامل ہیں،لیکن چونکہ آپؐکی نسبت عام طورپرخاندانِ بنوہاشم کی طرف کی جاتی ہے،لہٰذاس سلسلۂ نسب کے تفصیلی تذکرے کاآغازبھی عموماً’’ہاشم‘‘ سے ہی کیاجاتاہے۔ ہاشم اپنے باپ عبدمناف کی وفات کے بعدقبیلے کے سردارمنتخب ہوئے اورمتولیٔ کعبہ بھی مقررہوئے،یوںکعبۃ اللہ کی خدمت ونگرانی ٗنیزحُجاج وزُوّارکی خدمت ومیزبانی کاشرف انہیں حاصل ہوا،گویادنیاوی طورپرقبیلۂ قریش کی سرداری وسربراہی کے ساتھ ساتھ دینی رہنمائی کااعزازبھی انہی کے پاس تھا۔٭… عبدالمطلب : ہاشم کی وفات کے بعدقبیلے کی سرداری ٗنیزکعبہ مشرفہ کی خدمت ونگرانی کی ذمہ داری ہاشم کی وصیت کے مطابق ان کے بھائی مطلب بن عبدمناف کے حصہ میں آئی جس نے کچھ عرصہ اس ذمہ داری کونبھانے کے بعداپنے بھائی ہاشم کے اس احسان کابدلہ چکانے کی غرض سے یہ فیصلہ کیاکہ اپنی اولادمیں سے کسی کواپناجانشیں مقررکرنے کی بجائے ہاشم کی اولادکویہ شرف لوٹادیاجائے۔ ہاشم کی ملکِ شام کی طرف تجارت کی غرض سے بکثرت آمدورفت رہتی تھی اوراس سفرکاراستہ یثرب یعنی مدینہ سے گذرتاتھاجہاں اکثردورانِ سفرہاشم کاقیام بھی رہتاتھا ، جس کی وجہ سے وہاں ان کی اچھی خاصی شناسائی بھی تھی،ایسے ہی ایک سفرکے موقع پرمدینہ میں قیام کے دوران ہاشم نے وہاں مدینہ کے ایک معروف ومعززخاندان’’ بنونجار‘‘کی