سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ضروری ہے… لیکن …فتح اورکامیابی کااصل دارومداراس بات پرہے کہ’’نیت خالص ہو،اورجذبہ صادق ہو‘‘کیونکہ میدانِ کارزارمیں ہتھیارتوٹوٹ سکتے ہیں…لیکن جذبہ اگرسچاہوتووہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا…!!اسلام بزورِشمشیرنہیں پھیلا : ’’غزوات‘‘کے تذکرے کے موقع پریہ حقیقت بھی قابلِ ذکرہے کہ بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ’’ اسلام بزورِشمشیرپھیلاہے…اوریہ کہ رسول اللہﷺ نے خوب تلوار چلا چلاکر…لوگوں کوڈراڈراکر…زبردستی مسلمان بنایا…‘‘ بیمارذہنیت رکھنے والے ان افرادکایہ دعویٰ سراسرغلط اورباطل ہے،ان کی یہ بات مکمل طورپر بے بنیاداورحقائق کے منافی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہﷺنے اسلام تلوارکی نوک سے نہیں پھلایا…بلکہ اسلام تو آپؐکے حسنِ اخلاق ٗ بلندکردار ٗ اورآپؐکی مسلسل دعوت وتبلیغ کے نتیجے میں پھیلاہے… اسلام دینِ رحمت ہے،اسلام امن وامان کادین ہے،اسلام سلامتی کادین ہے،اسلام ہرانسان کی جان ومال اورعزت وآبروکی حفاظت کاحکم دیتاہے،انسانی خون کی جتنی قدر وقیمت اورحرمت وعظمت دینِ اسلام میں ہے اس کی مثال شایدکہیں اورنہیں مل سکے گی۔ قرآن کریم میں یہاں تک کہاگیاہے کہ: {…أَنَّہٗ مَن قَتَلَ نَفْساً بِغَیرِ نفْسٍ أَو فَسَادٍ فِي الأرضِ فَکَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیعاً وَ مَن أَحْیَاھَا فَکَأَنَّمَا أَحْیَا النَّاسَ جَمِیعاً…} (۱) ترجمہ:(…جوشخص کسی کو ٗ بغیراس کے کہ وہ قاتل ہو ٗ زمینمیں فسادبرپاکرنے والاہو ٗ قتل کرڈالے ٗ توگویااس نے تمام لوگوں کوقتل کردیا، اور جو ------------------------------ (۱) المائدہ [۳۲]