سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
آپؐ کی مسجدکی زندگی ٗ آپؐ کی بازارکی زندگی ٗ آپؐ کے صلح وجنگ کے حالات و واقعات ٗ سفروحضرکے حالات و واقعات ٗ آپؐ کے اخلاق و عادات ٗآپؐ کاحلیہ مبارکہ ٗآپؐ کا اندازِتکلم ٗ اندازِ تبسم ٗ آپؐ کی رفتاروگفتار ٗآپؐ کی نشست وبرخواست ٗآپ ؐ کے کھانے پینے کے طورطریقے ٗاپنی ازواجِ مطہرات کے ساتھ آپؐکی معاشرت ٗ نیزاپنے اصحاب کے ساتھ آپؐ کارویہ وسلوک ٗ غرضیکہ آپ ؐ کی حیاتِ طیبہ نیزآپؐ کی پاکیزہ ومقدس تعلیمات کا ہرپہلواورہرگوشہ نہایت ہی وضاحت وتفصیل کے ساتھ سیرت کی کتابوں میں موجودومحفوظ ہے،گویاآپؐ کی سیرت نیزآپؐ کی تعلیمات وہدایات کسی کھلی کتاب کی طرح دنیاکے سامنے موجودہیں، اورتمام دنیائے انسانیت میںیقینا یہ امتیازی وصف صرف اورصرف آپؐ ہی کوحاصل ہے ،تمام بنی نوعِ انسان میںآپؐ کے سوااورکسی کویہ امتیازی وصف اوریہ شرف حاصل نہیں ہوسکا۔۲۔ جامعیت واکملیت : تمام دنیائے انسانیت کیلئے اُسوہ حسنہ اورقابلِ تقلیدنمونہ صرف ایسی شخصیت کوہی قراردیاجاسکتاہے جس میں جامعیت واکملیت کی صفت پائی جاتی ہو،جس کی شخصیت ہمہ گیرہو…اوریقینایہ امتیازی وصف اورشرف بھی تمام بنی نوعِ انسان میں صرف رسول اللہ ﷺ ہی کوحاصل ہے ،چنانچہ آپؐ نے بعثت سے قبل بکریاں بھی چرائیں ، محنت ومشقت بھی کی ،تجارت بھی کی ، آپؐ واعظ وناصح بھی تھے ، معلم ومربی بھی تھے ،قاضی ومُنصف بھی تھے،اسلامی سلطنت کے فرمانروااورپیشوابھی تھے ، اسلامی لشکرکے سپہ سالاربھی تھے ، اپنی مسجد میں امام وخطیب بھی تھے،مثالی شوہراورمشفق ومہربان باپ بھی تھے… ٭…لہٰذااگرکوئی تاجرہے تواس کیلئے آپ ﷺکی زندگی کاوہ دورنمونہ ہے جب تجارت