سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کہ اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی جانب سے اپنے حبیبﷺکی دلجوئی وتسکینِ قلب کی خاطرعالمِ بالاکی سیر ٗ یعنی’’ سفرِاسراء ومعراج ‘‘کا انتظام بھی کیاگیا۔ یقینااس میں ہمارے لئے یہ نہایت اہم سبق ہے کہ انسان کوہمیشہ ہی اپنے خالق ومالک کے ساتھ اپناتعلق اوررشتہ مضبوط ومستحکم رکھناچاہئے ،بالخصوص پریشانی اورمصیبت کے وقت تواللہ کی مکمل اطاعت وفرمانبرداری کے ساتھ ساتھ اس سے دعاء ومناجات ٗ آہ فریاد اوراس سے لولگانے کابہت زیادہ اہتمام کرناچاہئے ۔٭…نمازکی پابندی کی ضرورت : اسراء ومعراج کے اس یادگارواہم ترین موقع پراللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی جانب سے اپنے حبیب ﷺکو ’’نماز‘‘کاتحفہ عطاء کیاگیا،تمام اسلامی عبادات میں سب سے پہلے نمازکی فرضیت ہوئی، نماز کی فرضیت معراج کے موقع پر آسمانوں پرہوئی،جبکہ باقی تمام عبادات کی فرضیت زمین پرہوئی کہ جبریل امین علیہ السلام کسی عبادت کی فرضیت کی خبرلے کرآئے،اورپھریہ کہ نمازکی فرضیت فرشتے کے توسط کے بغیراللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی جانب سے براہِ راست ہوئی، آخرت میں سب سے پہلے نمازہی کے بارے میں سوال ہوگا، رسول اللہﷺنے آخری وقت میں بالکل آخری وصیت نمازہی کے بارے میں فرمائی…ان تمام باتوں سے دینِ اسلام میںنمازکی بہت بڑی اہمیت واضح وثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کہ رسول اللہ ﷺ کو پریشانیوں کے اُس دورمیںبالآخرآسمانوں کایہ سفر کرایا گیا، تسلی کاانتظام کیاگیا… ہم بھی تواللہ ہی کے بندے ہیں… اورہم بھی تورسول اللہﷺکے امتی ہیں… ہمیں بھی توپریشانیاں ستاتی ہیں… کون ہے اس دنیامیں جسے کوئی بھی پریشانی نہو… دنیاکی اس زندگی میں دکھ اورسکھ ٗ خوشی اورغم ٗ دھوپ اورچھاؤں ٗ