سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ہی کوئی تھکاوٹ)۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہﷺ کے ساتھ اس مبارک رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجانے کے بعدحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاپچیس برس تک مسلسل آپﷺکیلئے خلوص ووفاء کاپیکربنی رہیں، زندگی بھرآپؐکی خدمت واطاعت ٗآپؐکے ساتھ حسنِ سلوک اورعزت واحترام کی نادرمثال قائم کی۔جبکہ آپﷺکوبھی حضرت خدیجہؓ سے بے پناہ محبت تھی،آپؐ نے ان کی زندگی میں اورکوئی نکاح نہیں کیا،ان کی وفات کے بعدآپؐزندگی بھرانہیں یادکرتے رہے اورمختلف مواقع پرنہایت بیتابی کے ساتھ ان کاذکرِخیرکرتے رہے۔ ایک موقع پرآپﷺنے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکاتذکرہ ان الفاظ میں فرمایا: (… آمَنَتْ بِي اِذ کَفَرَ بي النّاسُ، وَصَدَّقَتنِي اذ کَذَّبَنِي النّاسُ، وَ وَاسَتنِي بِمَالِھَا اذ حَرَمَنِي النّاسُ، وَرَزَقَنِي اللّہُ مِن أولَادِھا اذ حَرَمَنِي أولاَدَ النّاسِ…)(۱) یعنی:’’خدیجہ نے اس وقت مجھ پر ایمان قبول کیاجب لوگوں نے میرے ساتھ کفرکیا،میری تصدیق کی جب لوگوں نے میرا انکارکیا،اپنے مال کے ذریعے میری مددکی جب لوگوں نے مجھے محروم رکھا،نیزیہ کہ اللہ نے مجھے اولادبھی انہی سے عطاء فرمائی…!‘‘٭…مختصرتذکرۂ اولادِنبیﷺ ازحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا : آپﷺکی تمام اولادبھی حضرت خدیجہ ؓسے ہی تھی۔سوائے ابراہیم کے جوحضرت ماریہ قبطیہ ؓسے تھے،جن کی پیدائش بہت بعدمیں مدینہ منورہ میںہوئی ،اوروہیں تقریباًڈیرھ ------------------------------ (۱) مجمع الزوائد[ ۹؍۲۲۷]