سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
نسب مبارک : اس سے قبل یہ تذکرہ ہوچکاہے کہ اللہ کے جلیل القدرپیغمبرحضرت ابراہیم علیہ السلام اوران کے فرزندِجلیل حضرت اسماعیل علیہ السلام جب اللہ کے حکم کی تعمیل میں دونوں تعمیرِکعبہ میں مشغول تھے اس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ رب العزت سے دعاء ومناجات کے دوران یہ دعاء بھی مانگی تھی:{رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیھِم رَسُولاًمِّنھُم یَتْلُوا عَلَیھِم آیَاتِکَ وَیُعَلِّمُھُمُ الکِتَابَ وَالحِکْمَۃَ وَیُزَکِّیْھِم اِنَّکَ أَنتَ العَزِیزُ الحَکِیمُ}(۱) ترجمہ:(اے ہمارے رب!ان میں انہی میں سے رسول بھیج جوان کے پاس تیری آیتیں پڑھے ٗانہیں کتاب وحکمت سکھائے اورانہیں پاک کرے،یقیناتوغلبہ والااورحکمت والاہے) چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعاء اسی شہرمکہ میں رسول اللہ ﷺکی ولادت اورپھربعثت کی شکل میں پوری ہوئی،جیساکہ خودقرآن کریم میں ارشادِربانی ہے: {ھُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الأُ مِّیّٖینَ رَسُولاً مِنھُم یَتلُوا عَلَیھِم آیَاتِہٖ وَیُزَکِّیھِم وَیُعَلِّمُھُمُ الکِتَابَ وَالحِکمَۃَ وَاِن کَانُوا مِن قَبلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِینٍ} ترجمہ:(وہی ہے جس نے ان ناخواندہ لوگوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجاجوانہیں اس کی آیتیں پڑھ کرسناتاہے اوران کوپاک کرتاہے اورانہیں کتاب وحکمت سکھاتا ہے، اگرچہ یہ اس سے قبل یقیناکھلی گمراہی میں تھے) (۲) رسول اللہ ﷺحضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزندجلیل حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل ------------------------------ (۱)البقرۃ[۱۲۹] (۲) الجمعہ[۲]