سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
نئی زندگی :مدینہ میں دینی ٗمعاشرتی ٗوسیاسی صورتِ حال : رسول اللہﷺ نے بعثت سے قبل اپنی حیاتِ طیبہ کے چالیس سال اس دنیامیں گذارے، اورپھرجب آپؐکواللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی طرف سے نبوت عطاء کی گئی تواب آپؐکی پیغمبرانہ زندگی کاآغازہوا،آپؐ کی یہ پیغمبرانہ زندگی تئیس سال کے عرصے پرمحیط ہے، جس میں سے ابتدائی تیرہ سال آپؐنے مکہ مکرمہ میں گذارے،اورپھرہجرت کاحکم نازل ہونے پرآپؐ مکہ سے مدینہ (اُس دورمیں جسے یثرب کہاجاتاتھا) ہجرت فرماگئے، جہاں آپؐ نے اپنی حیاتِ مبارکہ کے آخری دس سال گذارے۔ رسول اللہﷺ کی تیرہ سالہ’’مکی زندگی‘‘ کوجس طرح تین حصوں میں تقسیم کیاگیاتھا ٗ اسی طرح دس سال کے عرصے پرمحیط اس ’’مدنی زندگی‘‘کوبھی تین حصوں میں تقسیم کیاگیاہے؛٭…پہلادور : مدینہ آمدکے بعدسے سنہ ۶ہجری میں پیش آنے والے ’’صلحِ حدیبیہ‘‘کے واقعے تک کاچھ سالہ دور، جس کے دوران چھپے ہوئے اندرونی دشمنوں ٗ نیز بیرونی دشمنوں نے مختلف مشکلات پیداکیں، متعددجنگوں کی نوبت آئی، بالآخر’’صلحِ حدیبیہ‘‘کے نتیجے میں صورتِ حال میں تبدیلی رونماہوئی۔٭…دوسرا دور : صلح ِ حدیبیہ کے بعددوسالہ دور،اس صلح کی وجہ سے چونکہ رسول اللہﷺ نیزآپؐ کے جاں