سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
بسم اللّہ الرحمٰن الرحیمحرفِ آغاز : الحمد للّہ ربّ العالمین ، والصّلاۃ والسّلام علیٰ أشرف الأنبیاء والمرسلین ، نبیّنا محمّد وعلیٰ آلہ وأصحابہ أجمعین ، أمابعد : اللہ سبحانہ وتعالیٰ پرایمان کے بعدکسی بھی مسلمان کیلئے سب سے قیمتی ترین متاع رسول اللہﷺ کے ساتھ عقیدت ومحبت ہے،بلکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی معرفت اوراس کی رضا وخوشنودی کے حصول کاواحدطریقہ بھی ’’اتباعِ رسول ﷺ‘‘میں ہی منحصرہے۔ یہی وجہ ہے کہ قدیم وجدیدہردورمیں بڑی تعدادمیں رسول اللہﷺکی سیرتِ مبارکہ کے موضوع پرکتابیں تحریرکی گئی ہیں…اوریقیناآئندہ بھی تاقیامت یہ سلسلہ جاری رہے گا… کیونکہ …جیساکہ مثال مشہورہے : مَن أحَبَّ شَیئاً أکثَرَ ذِکرَہٗ… یعنی’’انسان جس چیزسے محبت کرتاہے ٗبارباراسی کاتذکرہ کرتاہے…‘‘وہ یہ نہیں سوچتاکہ مجھ سے قبل اسی بارے میں کتنے لوگ کیاکچھ کہہ چکے ہیں …یاکیاکچھ لکھ چکے ہیں… اسی کیفیت کے تحت یہ ناکارہ اوربے علم وعمل انسان بھی اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ اوربے ربط عبارات میں وقتاًفوقتاًکچھ نہ کچھ تحریرکرتارہا…(۱) بالآخرمحض اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے فضل وکرم سے بے ربط عبارات کایہی مجموعہ کتابی شکل میں تیارہوگیا… ------------------------------ (۱) خصوصاً ۲۰۱۱ء میں بیرونِ ملک ایک ٹی وی چینل کی طرف سے فرمائش پر ’’سیرت النبیﷺ‘‘کے عنوان سے مفصل پروگرام پیش کرنے کاموقع ملا،تب ان تحریروں کامجموعہ مسلسل بڑھتارہا…