سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
بسم اللہ الرحمٰن الرحیمسیرتِ مبارکہ… قبل از ولادت : عام طورپراہلِ قلم کے یہاں رواج یہ ہے کہ جب کسی اہم شخصیت کی سیرت نگاری یا اس کے حالات وواقعات کاتذکرہ مقصودہوتو اکثروبیشتر ابتداء اس کی ولادت سے کی جاتی ہے، یااس علاقے کاکچھ تذکرہ کردیاجاتاہے جہاں اس کی ولادت ہوئی، اوراس سے متعلق کچھ جغرافیائی تفصیلات ومعلومات درج کردی جاتی ہیں، یازیادہ سے زیادہ اس دوراوراس علاقے کے مذہبی ٗسیاسی ومعاشرتی حالات کاتذکرہ کیاجاتاہے جن میں اس شخصیت کی ولادت اورپھرنشوونماہوئی۔ جبکہ رسول اللہ ﷺکی سیرت مبارکہ اورحیاتِ طیبہ کے بارے میں جب ہم غوروفکرکرتے ہیں توہمیں اس حقیقت کاادراک ہوتاہے کہ آپﷺکی شان نرالی ہے اورآپؐکی سیرتِ مبارکہ کامعاملہ بالکل ہی مختلف ہے۔کیونکہ آپؐکامبارک تذکرہ توآپؐکی ولادت سے بہت پہلے ہی سے چلاآرہاتھا،گذشتہ امتوں میں بھی آپؐکاچرچاتھا،اورآپؐکی شخصیت گذشتہ انبیائے کرام علیہ السلام کے نزدیک جانی پہچانی تھی،اوراس حقیقت کوجاننے کیلئے کسی تاریخی کتاب کی ورق گردانی کی کوئی ضرورت نہیں ،کیونکہ یہ حقیقت توخودقرآن کریم سے ثابت ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں ارشادہے:{وَاِذ أخَذَاللّہُ مِیثَاقَ النَّبِیِّینَ لَمَا آتَیتُکَم مِن کِتَابٍ وَحِکْمَۃٍ ثُمَّ جَائَ کُم رَسُولٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَکُم لَتُؤمِنُنَّ بِہٖ وَلَتَنصُرُنَّہٗ