سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
السلام)کی ولادت ہوئی۔ لیکن اس سے قبل جب حضرت سارہ بے اولادتھیںجبکہ حضرت ہاجرہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوچکی تھی… یہ ایسی صورتِ حال تھی کہ جس کی وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام خوداپنے گھرمیں ہی بڑی آزمائش کاشکارہوکررہ گئے اورصورتِ حال اس قدربگڑی کہ بالآخرحضرت سارہ نے اب یہ اصرارکیاکہ ہاجرہ اوراسماعیل کوان سے دورکردیاجائے۔ جس پرحضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان دونوں کوحضرت سارہ سے الگ کہیں دوربسانے کافیصلہ کیا۔چنانچہ وہ ان دونوں کولئے ہوئے اُس وقت اپنی جائے اقامت یعنی فلسطین سے روانہ ہوئے اورپہاڑوں ٗبیابانوں اورچٹیل ،میدانوں میں مسلسل سفرکرتے ہوئے آخرایک ویران وسنسان مقام پرپہنچ کررک گئے،حضرت ہاجرہ اپنے شیرخواربیٹے اسماعیل کوگودمیں لئے ہوئے زمین پربیٹھ گئیں۔جبکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ابھی بیٹھے بھی نہیں تھے کہ کھڑے کھڑے اچانک مڑے اورواپس چل دئیے،حضرت ہاجرہ نے پوچھاکہ کہاں چل دئیے آپ…؟ مگرشوہرکی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا،دوبارہ پوچھاکہ ہمیںیہاں اس ویرانے میں چھوڑکرآپ کہاں چلے جارہے ہیں…؟مگراس باربھی کوئی جواب نہیں آیا،آخر تیسری بارپوچھا:کیاآپ کواللہ نے یہ حکم دیاہے؟تب حضرت ابراہیم علیہ السلام رک گئے ٗپلٹ کرپیچھے دیکھااورفرمایا:’’ہاں‘‘۔اس پرحضرت ہاجرہ نے کہا: ’’تب اللہ ہمیں بربادنہیں ہونے دے گا‘‘۔ اس کے بعدحضرت ابراہیم علیہ السلام ان دونوں کوچھوڑکروہاں سے روانہ ہوگئے،کچھ دورچلنے کے بعدجب ان کی نظروں سے اوجھل ہوگئے توایک جگہ رک کرپہاڑی کی اوٹ سے اس مقام کی طرف دیکھتے ہوئے کہ جس کے بارے میں انہیں من جانب اللہ یہ خبردے