سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ان کی خوب مضبوط گرفت تھی۔ مزیدیہ کہ مکروفریب ٗ عیاری ومکاری ٗ اورسازشوں کے تانے بنے بننے میں ان کاکوئی ثانی نہیں تھا۔ چنانچہ یہ لوگ مقامی افراد کو ٗ اوربالخصوص ان میں سے جوصاحبِ حیثیت اورقبائلی سردارقسم کے لوگ ہوتے ٗ انہیں یہ جان بوجھ کرایسی نازیباحرکتوں اوربری عادتوں پراُکساتے کہ جن کیلئے مال کی ضرورت ہوتی…انہیں برائی کاراستہ دکھانے اوربری عادتوں میں مبتلاکردینے کے بعداب اس نشے اوربرے شوق کی تکمیل کیلئے انہیں سودپرروپیہ پیسہ بھی مہیاکرتے … اوریوں ان کی اخلاقی ومعاشرتی بربادی کے ساتھ ساتھ … مالی طورپربھی انہیں مفلس وکنگال کرتے چلے جاتے… اوراپنے شکنجے میں کستے چلے جاتے…! اس کے علاوہ یہ کہ یہ یہودی مختلف مقامی قبائل کوآپس میں لڑواتے ، خودخفیہ اورپسِ پردہ رہتے ہوئے ان میںباہمی اختلافات اورفتنوں کوہوادیتے،جس کے نتیجے میں عرصۂ درازتک جاری رہنے والی بڑی خونریزجنگوں کی نوبت آتی،اوران جنگوں کیلئے مقامی افرادکواسلحہ کی جب ضرورت پیش آتی تواسلحہ ودیگرسامانِ جنگ خریدنے کی غرض سے یہ یہودی انہیں بڑی بڑی رقمیں سودی قرض پرمہیاکرتے… اوریوں مقامی افرادآپس میں لڑتے لڑتے مسلسل کمزوروناتواں ہوتے چلے جاتے، اپنے تمامتروسائل ان تباہ کن جنگوں کی آگ میں جھونک دیتے… جبکہ یہودی اپنی صفوں میں اتفاق واتحاداوراپنی بستیوں میںامن وامان کی وجہ سے مضبوط سے مضبوط ترہوتے چلے جاتے… نیزاس سودی قرضے کی وجہ سے مقامی افرادمسلسل محتاج وکنگال … جبکہ یہودی اپنی تجوریاں بھرتے چلے جاتے…!