۹… حقیقت مرزائیت: چوأ سیدن شاہ ضلع جہلم کے حضرت مولانا پیر سید کرم حسین شاہ صاحبؒ حنفی چشتی نے یہ فروری ۱۹۲۴ء میں مرزاقادیانی کے خلاف تحریر کیا۔
۱۰… حقیقت مرزائیت (انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا ٹریکٹ نمبر۲): انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا دوسرا پمفلٹ ہے۔ جس کا دوسرا ایڈیشن ۱۹۳۴ء میں شائع ہوا۔
۱۱… نزول مسیح اور مسئلہ ختم نبوت پر دلکش بحث (انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا ٹریکٹ نمبر۳): انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا تیسرا پمفلٹ ہے۔ جو ۱۳۵۲ھ میں شائع ہوا۔ اکیاسی سال بعد دوبارہ اس کی اشاعت، محض اﷲتعالیٰ کا فضل ہے۔
۱۲… انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا ٹریکٹ نمبر۴: جس میں اشتہار مرزا ’’مولانا ثناء اﷲ امرتسری کے ساتھ آخری فیصلہ‘‘ پر ایک قطعی وفیصلہ کن بحث کی گئی ہے اور اس کے متعلق تمام قدیم وجدید قادیانی ولاہوری تحریروں کا مفصل جواب دیا گیا ہے۔
۱۳… انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا ٹریکٹ نمبر۵ (مولوی غلام احمد مرزائی کے بعض جوابات پر نظر): مولانا محمد ابراہیم خطیب مسجد شاہ بنارس نے مرزاغلام احمد قادیانی کے متعلق قادیانیوں سے کچھ سوالات کئے۔ مرزاغلام احمد قادیانی کے ایک قادیانی مرید جس کا نام بھی مرزاقادیانی کے نام پر تھا۔ یعنی یہ مرید مرزاکا ہم عقیدہ اور ہم نام تھا۔ مولوی غلام احمد قادیانی ہم نے مرزاغلام احمد قادیانی اور مولوی غلام احمد قادیانی میں امتیاز کے لئے مولوی غلام احمد کو مرزائی لکھا ہے۔ (کہیں قادیانی بھی رہ گیا ہو گا) اس مولوی غلام احمد مرزائی نے مولانا محمد ابراہیم صاحب خطیب شاہی مسجد کے سوالات کے اپنے طور پر جواب دئیے۔ جس پر انجمن اشاعت الاسلام بنارس نے یہ پمفلٹ لکھ کر مولوی غلام احمد مرزائی کے جواب کا جواب الجواب لکھا ہے۔ یہ اکتوبر ۱۹۳۳ء کا شائع شدہ رسالہ ہے۔ جو اس جلد میں شائع ہورہا ہے۔ فلحمدﷲ!
۱۴… جواب دعوت (انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا ٹریکٹ نمبر۶): بنارس کے ایک قادیانی نے ’’دعوت الیٰ الحق‘‘ کے نام سے پمفلٹ لکھ کر مسلمانوں کو قادیانی بننے کی دعوت دی۔ اس کے جواب میں اکتوبر ۱۹۳۳ء میں یہ رسالہ لکھا گیا۔
۱۵… معیار نبوت (انجمن اشاعت الاسلام بنارس کا ٹریکٹ نمبر۷): اس میں آنحضرتﷺ کی دس پیش گوئیوں کا تذکرہ کر کے مرزاقادیانی کی دس پیش گوئیوں کو پرکھ کر غلط ثابت کیاہے۔ ۱۹۳۳ء کا شائع کردہ رسالہ ہے۔