M
الحمد ﷲ وحدہ والصلوٰۃ علی من لا نبی بعدہ
زاف حمدو نعت اولیٰ است برخاک ادب خفتن
سجودے میتواں کردن درووے میتوان گفتن
برادران اسلام مرزا قادیانی کے خود تراشیدہ دعوئوں کے رد میں جو علماء اسلام نے کتابیں لکھیں ہیں وہ بہت عمدہ لکھیں ہیں۔ جزاہم اﷲ خیر الجزاء مگر ان میں بعض تو دقیق عربی ہیں اور کئی سخت اردو میں ہیں۔ بنا بریں مدت سے آرزو تھی کہ ایک ایسی کتاب لکھی جائے۔ جسے معمولی اردو خوان بھی سمجھ سکے اور اس کے مضامین سے فائدہ حاصل کرسکے۔ چنانچہ برادران اہل سنت والجماعت کی استدعا سے میں نے یہ کتاب لکھی ہے کہ خداوند تعالیٰ اسے ویسا ہی مقبول عام کرے آمین (وماتوفیقی الا باﷲ علیہ توکلت الیہ انیب)
مرزا قادیانی کے چند دعاوی اور ان کے جوابات
پہلا دعویٰ…الوہیت کا
جیسا کہ مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (کتاب البریہ ص۸۵، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳) پر لکھا ہے کہ: ’’میں نے ایک کشف میں دیکھا کہ خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں… سو میں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا… اور میں دیکھتا تھا کہ اس کی خلق پر قادر ہوں پھر میں نے آسمان دنیا کو پیدا کیا۔‘‘ اور مرزا قادیانی نے آئینہ اسلام کے ص۵۶۴،خزائن ج۵ ص ایضاً پر لکھا ہے کہ: ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ہوبہو اللہ ہوں۔‘‘ اور پھر مرزا قادیانی نے ازالہ اوہام کے ص۵۳۳، خزائن ج۳ ص۳۸۶ پر لکھا ہے کہ: ’’خدا تعالیٰ نے براہین میں میرا نام امتی بھی رکھا اور نبی بھی۔‘‘
دوسرا دعویٰ…ابن اللہ کا
چنانچہ مرزا قادیانی نے اپنی کتاب (اربعین نمبر۳ ص۳۴، خزائن ج۱۷ ص۴۲۳) پر لکھا ہے کہ: ’’خدا