پیش گوئی بابت مولوی محمد حسین بٹالوی وغیرہ
یہ پیش گوئی البشریٰ ج۲ ص۵۰ پر عربی عبارت میں مذکور ہے۔ ہم ناظرین کی دلچسپی کے لئے اشتہار۲۱؍نومبر۱۸۹۸ء الہامات مرزا قادیانی سے بعینہ نقل کرتے ہیں۔ مرزا قادیانی لکھتے ہیں: ’’میں نے خدائے تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھ میں اور محمد حسین میں آپ فیصلہ کرے اور وہ دعا جو میں نے کی ہے یہ ہے کہ اے پروردگار اگر میں تیری نظر میں ایسا ہی ذلیل اور جھوٹا اور مفتری ہوں جیسا کہ محمد حسین بٹالوی نے اپنے رسالہ اشاعت السنتہ میں بار بار مجھ کو کذاب اور دجال اور مفتری کے لفظ سے یاد کیا ہے اور جیسا کہ اس نے اور محمد بخش جعفر زٹلی اور ابو الحسن تبتی نے جو اس اشتہار میں جو ۱۰؍نومبر۱۸۹۷ء کو چھاپا ہے۔ میرے ذلیل کرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا تو اے میرے مولا اگر میں تیری نظر میں ایسا ہی ذلیل ہوں تو مجھ پر تیرہ ماہ کے اندر پندرہ دسمبر ۱۸۹۸ء سے پندرہ جنوری ۱۹۰۰ء تک ذلت کی مار وارد کر اور ان لوگوں کی عزت اور وجاہت ظاہر کر اور اس روز کے جھگڑے کو فیصلہ فرما۔ لیکن میرے آقا میرے مولا میرے منعم میری نعمتوں کے دینے والے جو تو جانتا ہے اور میں جانتا ہوں تیری جناب میں میری کچھ عزت ہے تو میں عاجزی دعا کرتا ہوں کہ ان تیرہ مہینوں میں جو پندرہ دسمبر۱۸۹۸ء سے پندرہ جنوری ۱۹۰۰ء تک شمار کئے جائیں گے شیخ محمد حسین اور جعفرزٹلی اور تبتی مذکور جنہوں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے یہ اشتہار لکھا ہے ذلت کی مار دے۔دنیا میں رسوا کر، غرض یہ لوگ اگر تیری نظر میں سچے اور متقی اور پرہیز گار اور میں کذاب ومفتری ہوں تو مجھے ان تیرہ مہینوں میں ذلت کی مار سے تباہ کر اور اگر تیری جناب میں میری وجاہت اور عزت ہے تو میرے لئے یہ نشان ظاہر فرما کہ ان تینوں کو ذلیل اور رسوا اور ضربت علیہم الذلۃ کا مصداق کر آمین ثم آمین۔‘‘
یہ دعا تھی جو میں نے کی اس کے جواب میں الہام ہوا کہ میں ظالم کو ذلیل اور رسوا کروں گا اور وہ اپنے ہاتھ کاٹے گا اور چند عربی الہامات ہوئے جو ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔ ’’ان الذین یصدون عن سبیل اﷲ سینالہم غضب من ربہم ضرب اﷲ اشد من ضرب الناس الناس انما امرنا ای اردنا شیئاً ان نقول لہ کن فیکون اتعجب لا مری انی مع العشاق انی انا الرحمن ذوا لمجد والعلاء یعد الظالم علی یدیہ ویطرح بین یدیہ جزاء سیئۃ بمثلہا وترحقہا ذلۃ مالہم من عاصم