نبوت کا دعویٰ کرے گا تو وہ جھوٹا کذاب اور دجال نہیں ہوگا؟ تو اور کیا ہوگا اب مرزا غلام احمد کی جھوٹی تحریروں کو ملاحظہ فرمالیں۔
خدائی کے دعوے اور خدا کی توہین
٭… ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میں خدا ہوں میں نے یقین کرلیا کہ میں وہی ہوں۔‘‘
(آئینہ کمالات ص۵۶۴، خزائن ج۵ ص ایضاً، کتاب البریہ ص۸۵، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳)
٭… ’’مرزا غلام احمد خدا کا اعلیٰ نام ہے۔ ‘‘ (تذکرہ ص۳۹۲ طبع سوم)
٭… ’’انت منی بمنزلۃ اولادی (اے مرزا تو مجھ سے میرے اولاد جیسا ہے )‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۱۹، خزائن ج۱۷ ص۴۵۲)
٭… ’’تو مجھ سے بمنزلہ میرے فر زند کے ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹)
٭… ’’اسمع ولدی اے میرے بیٹے سن!‘‘ (البشریٰ ج۱ ص۴۹، الہامات مرزا قادیانی)
٭… ’’خدا قادیان میں نازل ہوگا۔‘‘ (تذکرہ طبع سوئم ص۴۳۷، مجموعہ الہامات مرزا قادیانی)
٭… ’’خدا کی مانند ‘‘ (حاشیہ اربعین نمبر۳، ص۲۵، خزائن ج۱۷ ص۴۱۳)
٭… ’’یوم یأتی ربک فی ظلل من الغمام (اس دن بادلوں میں تیرا خدا آئے گا۔ یعنی انسانی مظہر (مرزا) کے ذریعے اپنا جلال ظاہر کرے گا)‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۵۴، خزائن ج۲۲ ص۱۵۸)
٭… ’’اعطیت صفت الافناء والاحیاء من رب الفعال(مجھے خدا کی طرف سے مارنے اور زندگی کرنے کی صفت دی گئی۔) ‘‘ (خطبۃ الہامیہ ص۲۳، خز ائن ج۱۶ ص۵۶)
٭… ’’اے مرزا تیری یہ شان ہے کہ تو جس چیز کو کن کہہ دے تو وہ فورا ًہوجاتی ہے۔ ‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۵ ، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸)
٭… ’’اللہ تعالیٰ نے مرزا سے کہا ’’میں نماز پڑھوں گا‘ اور روزہ رکھوں گا‘ جاگتا ہوں اور سوتا ہوں۔ ‘‘ (الہامات مرزا قادیانی، تذکرہ طبع سوئم ص۴۶۰)
٭… ’’خدا نے فرمایا: میں اسباب کے ساتھ اچانک تیرے پاس آئوں گا خطا کروں گا اور بھلائی کروں گا۔ میں اپنے رسول کے ساتھ محیط ہوں۔‘‘ (الہامات مرزا قادیانی، تذکرہ طبع سوئم ص۴۶۲)
٭… ’’اے چاند! اے خورشید تو مجھ سے ظاہر ہوا ہے اور میں تجھ سے۔ ‘‘
(حقیقت الوحی ص۷۴، خزائن ج۲۲ ص۷۷)