’’قادیان میں اللہ تعالیٰ نے پھر محمد ﷺ کو اتارا تاکہ اپنے وعدے کو پورا کرے۔‘‘
(کلمتہ الفصل رسالہ ریویو ص۱۰۵ ج۴)
’’خدا کے نزدیک اس (مرزا) کا ظہور مصطفی کا ظہور منایا گیا۔‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۲۰۰، خز ائن ج۱۶ ص۲۹۷)
’’آنحضرتﷺ کو دیکھو کہ جب آپ پر فرشتہ جبرائیل ظاہر ہوا تو آپ نے فی الفور یقین نہ کیا کہ یہ خدا کی طرف سے ہے بلکہ حضرت خدیجہ کے پاس ڈرتے آئے۔ ‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۰ مرزا قادیانی، خزائن ج۲۲ ص۵۷۸)
’’دنیا میں کوئی نبی نہیں گزرا جس کا نام مجھے نہیں دیا گیا میں آدم ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں اسحق ہوں، میں یعقوب ہوں، میں اسماعیل ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں دائود ہوں، میں عیسیٰ ہوں، میں محمدﷺ ہوں۔‘‘ حقیقت الوحی ص۷۳، خزائن ج۲۲ ص۷۶)
تمام انبیاء علیہم السلام پر فضیلت کا دعویٰ
حضرت آدم علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر فضیلت کا دعویٰ۔
’’انبیاء علیہم السلام میں سے بہتوں سے آپ بڑے تھے۔ ممکن ہے کہ سب سے بڑے ہوں۔ ‘‘ (الفضل قادیان ج۸۵، ۲۹؍اپریل ۱۹۲۴ئ)
آدم پر فضیلت کا دعویٰ
’’آدم ثانی حضرت ثانی حضرت مسیح موعود جو آدم اول سے شان میں بڑا ہوا۔ ‘‘
(ملائکۃ اﷲ ص۶۵)
حضرت نوح علیہ السلام پر فضیلت کا دعویٰ
’’خدا تعالیٰ نے میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلائے کہ اگر نوح کے زمانے میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہوتے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۳۷ خزائن ج۲۲ ص۵۷۵)
حضرت یوسف علیہ السلام پر فضیلت کا دعویٰ
’’پس اس امت کا یوسف (مرزا غلام احمد) اسرائیلی یوسف سے بڑھ کر ہے۔‘‘
(براہین احمدیہ ج۵ ص۷۶، خزائن ج۲۱ ص۹۹ مرزا قادیانی)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر فضیلت کا دعویٰ
’’یسوع (عیسیٰ) اس لئے اپنے تئیں نیک نہیں کہہ سکا کہ لوگ جانتے تھے یہ شخص عیسیٰ شرابی کبابی ہے اور خراب چلن۔‘‘ (حاشیہ ست بچن ص۱۷۲، خزائن ج۱۰ ص۲۹۶)
’’آپ کا کنجریوں سے میلان اور صحبت بھی شاید اسی وجہ سے ہوکر جدی مناسبت درمیان ہے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۷حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱)