فاطمہؓ،صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین، قرآن کریم، حدیث شریف، مدینہ منورہ، سادات عظام، اولیاء ذوی الاحترام، پیران عالی مقام، گدی نشینان، وکلائ، افسران، ملازمت پیشگان، باقی تمام مسلمان مردوعورت کو درجہ بدرجہ سخت الفاظ کہے ہیںاور ان کی توہین کی ہے۔
اولاً میں آپ کے سامنے ان دجالوں کی فہرست پیش کرتا ہوں جو کہ مرزائے قادیان سے پیشتر مدعی نبوت ہوئے تھے اور بعد ازاں دعاوی کفریہ اور اقوال مغلظہ مرزا غلام احمد قادیانی بحوالہ کتاب ذکر کروں گا۔ اور بعد ازاں ازروئے آیات الٰہی وحدیث نبویﷺ اور اقوال سلف صالحین سے یہ ثابت کروں گا کہ آنحضرتﷺ خاتم النّبیین ہیں۔ اس کے بعد کوئی بھی نبی نہیں ہوسکتا اور اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کرے تو وہ کافر ہے کذاب ہے دجال ہے۔ضال اور مضل ہے اور اس کا ماننے والا بھی کافر ہے اور دائرہ اسلام سے خارج ہے، غور سے ملاحظہ فرماویں۔
مدعیان نبوت خانہ ساز کی فہرست
۱…مسیلمہ کذاب
اس نے رسول خداﷺ کے زمانہ میں نبوت کا دعویٰ کیا اور حضورﷺ کی خدمت میں عریضہ لکھا کہ حکومت میں آپ کا شریک ہوں، اگر سلطنت میں آپ آدھی جگہ مجھے دے دیں تو خوب گزرے۔ ورنہ میں لڑوں گا تو حضورﷺ نے جواب میں تحریر فرمایا: ’’من محمد رسول اﷲ الی مسیلمۃ الکذاب ان الارض ﷲ والعاقبۃ للمتقین (بخاری ص۶۲۸)‘‘
ترجمہ: ’’یہ فرمان خدا کے رسول محمدﷺ کی طرف سے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کے نام ہیں بے شک زمین خدا کے لئے ہے اور انجام کار (حسن عاقبت) پرہیز گاروں کے لئے ہے۔‘‘ تاریخ کامل میں لکھا ہے کہ اس مردود نے دعویٰ نبوت کرکے نماز معاف کردی تھی، زنا کاری اور شراب خوری حلال کردی تھی اور اس کے متبعین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی اور زمانۂ صدیق اکبرؓ میں حضرت خالد بن ولیدؓ کے ہاتھ سے ایک زبردستی لڑائی کے بعد ہلاک ہوا۔ لعنت اللہ علیہ
۲…سجاح
یہ ایک عورت تھی مدعیہ نبوت ہوئی تھی اور کہا کرتی تھی کہ حضورﷺ نے جو (لانبی بعدی) فرمایا یہ نفی مرد نبی کی ہے نہ عورت نبیہ کی۔ مگر جب اس نے مسیلمہ کا برا حشر دیکھا تو کونۂ خمول میں بیٹھ گئی ۔ (بہشتی زیور کامل ص۶۶۸)