’’کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچا۔ اس کے عجائبات میں سے ایک یہ ہے کہ اس روپے کے پہنچنے سے تخمیناً سات گھنٹے پہلے مجھ کو خدائے عزوجل نے اطلاع دی۔‘‘ (مکتوبات احمدیہ جلد۵ حصہ اوّل ص۵)
اناجیل کو پڑھئے۔ قرآن کو پڑھئے اور بتلائیے کہ کیا کسی نبی کو ایسے خواب آئے۔ جو محض مادیت اور حصول زر پر مبنی ہوں۔ کبھی کسی نبی کو ایسے الہام ہوئے ہی نہیں۔ یہ تو نجومیوں جوتشیوں اور دنیاداروں، لالچی فقیروں کو ہی ہو سکتے ہیں۔ نبی کا ان سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوسکتا۔ قادیانی نبی کو تو انگریز نے کھڑا کیا تھا۔ اس لئے کہ اسلام ہمیں جو جہاد کا حکم دیتا ہے۔ اسے کسی ترکیب سے منسوخ قرار دیا جائے۔ سو مرزائے قادیانی نے اپنے آقا کی غلامی کا حق ادا کرتے ہوئے جہاد کو ناجائز قرار دیا۔ اس لئے انگریز نے اس کی مکمل تائید کی اور روپے پیسے سے بھی امداد کی۔ اسے بھی اٹھتے بیٹھتے روپے کے خواب آتے تھے۔ اسی کے الہام ہوتے تھے۔ نبی کا کام روح اور مادہ ہردو کی اصلاح ہوتا ہے۔ قارئین نے دیکھ لیا کہ مرزا قادیانی کے الہاموں اور خوابوں میں روحانیت کا تو نشان نہیں ملتا۔ اصلاح تو خاک ہونی ہے۔
خود کاشتہ پودا
’’میرا اس درخواست سے جو حضور کی خدمت میں معہ اسماء مریداں روانہ کرتا ہوں۔ مدعا یہ ہے کہ اس خود کاشتہ پودا کی نسبت نہایت حزم واحتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ فرمائے کہ وہ بھی اس خاندان (مرزا قادیانی) کی ثابت شدہ وفاداری اور اخلاص کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت کو ایک خاص عنایت اور مہربانی کی نظر سے دیکھیں۔ ‘‘
(درخواست بحضور نواب لیفٹیننٹ گورنر بہادر دام اقبالہ)
منجانب خاکسار مرزا قادیانی مورخہ ۲۴؍فروری ۱۸۹۹ئ)
جہاد ناجائز
’’میں نے چند کتابیں جہاد کے مخالف تحریر کرکے عرب اور مصر اور بلادشام وافغانستان میں گورنمنٹ کی تائید میں شائع کی ہیں۔ باوجود اس کے میری یہ خواہش نہیں کہ اس خدمت گزاری کی گورنمنٹ کوا طلاع کروں یا اس سے کچھ صلہ مانگوں جو انصاف کی رو سے اعتقاد تھا وہ ظاہر کردیا۔‘‘ (تبلیغ رسالت جلد چہارم ص۴۶، مجموعہ اشتہارات ج دوم ص۱۸۰)