کھل گیا عشق بتاں طرز سخن سے مومن
اب مکرتے ہو عبث بات بناتے کیوں ہو؟
معذرت
دوستو! قادیانی ٹریکٹ نمبر۲ کا جواب ماہ رجب کی آخری تاریخوں تک ہی تقریب اختتام کے پہنچ چکا تھا کہ میرے سفروں کا سلسلہ شروع ہوگیا‘‘ جس کا خاتمہ یکم رمضان ہوا۔ پھر رمضان مبارک کی مصرو فیتیں تکمیل جواب سے مانع آئیں۔ آواخر رمضان وشوال میں قادیانی برکات (زلازل وغیرہ) کے اثرات سے پریشانی رہی۔ آخر اراکین انجمن اشاعت الاسلام کے بے انتہا مجبور کرنے پر ماہ ذیعقد میں رسالہ ہذا کی تکمیل کردی جو آپ کے سامنے ہے۔
’’والعذر عند کرام الناس مقبول‘ فالحمد ﷲ الذی بنعمتہ تتم الصالحات الباقیات والصلوٰۃ مع السلام علیٰ محمد الذی ختم بہ النّبییون اولو الشرائع والمعجزات غیرہم من تابعیہم ذوی الفضائل والبرکات۔ ما دامت الارض والسماوات الکرّات والمرات‘‘
قادیانی ٹریکٹ نمبر۳ کی حقیقت
ہمارے ٹریکٹ نمبر۶ مسمی بہ ’’جواب دعوت‘‘ کے نام نہاد جواب میں مجاہد صاحب نے اپنا ٹریکٹ نمبر۳ شائع کیا ہے اور یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم جواب دعوت کے جواب سے سبکدو ش ہوگئے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جواب سے ہی جواب ہے۔ ہمارا ٹریکٹ نمبر۶ پورے ۳۶ صفحوں کا ہے۔ اس میں پورے دس صفحوں کو تو مجاہد صاحب نے ہاتھ بھی نہیں لگایا ہے۔ یعنی ص۶، ۹، ۱۶،۱۸،۱۹،۲۰،۲۴،۳۱،۳۵ پس ان دس صفحوں کا جواب تو مجاہد کے ذمہ جوں کا توں باقی ہے۔ رہ گئے باقی ۲۶ صفحے، ان کی بابت ملاحظہ فرمائیے۔ ہمارے ٹریکٹ میں سوائے پہلے اور پچھلے صفحہ کے ہر صفحہ میں ۲۱ سطریں ہیں۔ ص۲ میں سے مجاہد نے ساڑھے ۶ سطریں لی ہیں۔ ص۳ سے آدھی سطر۔ ص۵ سے بھی آدھی سطر۔ ص۷ سے سوا ۴ سطریں۔ ص ۸ سے ۴ سطریں۔ ص۱۰ سے ساڑھے ۴ سطریں۔ ص۱ سے ۱ تہائی سطریں۔ ص۱۲ سے سوا ۳ سطریں۔ ص۱۳ سے ۲۔۴؍۳ سطریں۔ نمبر۱۴ سے ڈیڑھ سطر۔ ص۱۵ سے ۳ سطریں۔ ص۱۷ سے ۶ سطریں۔ ص۲۱ کے آدھے کالم سے ۷ سطریں گویا ساڑھے ۳ پوری سطریں ص۲۲ سے ایک سطر ص۲۳ سے ۳ سطریں۔ ص۲۵ سے ایک سطر۔ ص۲۶ سے بھی ایک سطر ص۲۷ سے ۲سطریں۔ ص۲۸ سے ڈیڑھ سطر۔ ص۲۹ سے آدھی سطر۔ ص۳۰ سے ۳ سطریں۔ ص۳۲ سے ۲ سطریں۔ ص۳۴ سے ۱۔۴؍۳ سطر۔ ص۲۶ سے ۲