خدا تعالیٰ بھی مرزا سے شرم کرتا ہے (نعوذ باﷲ)
(حقیقت الوحی ص۳۵۶، خزائن ج۲۲ ص۳۶۹) لیکن تعجب کہ کیسے بڑے ادب سے خدا نے مجھ کو پکارا کہ مرزا نہیں کہا بلکہ مرزا قادیانی کہا چاہئے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ سے ادب سیکھتے دوسرا تعجب یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ میری طرف سے یہ درخواست بھی کہ الہام میں میرا نام ظاہر کیا جائے۔ مگر پھر بھی خدا کو میرے نام لینے سے شرم دامن گیر ہوئی شرم کے غلبہ نے میر ا نام زبان پر لانے سے روک دیا۔‘‘ (ملخص)
نوٹ… نہایت تعجب کی بات ہے کہ مرزا کا مرتبہ تمام انبیاء علیہم السلام سے بڑھ گیا ہے کہ حضرت محمدﷺ وحضرت آدم ؑحضرت ابراہیمؑ، حضرت نوحؑ، حضرت شعیبؑ، حضرت سلیمان،ؑ حضرت عیسیٰ ؑ، حضرت دائود ؑ، حضرت یوسف ؑ، حضرت ہارون ؑ، حضرت زکریا وغیرہ علیہم السلام کے نام اللہ پاک نے لئے ہیں مگر مرزے کے نام لینے میں خدا کو شرم دامن گیر ہوا۔
خدائی کے دعوے (نعوذ باﷲ منہا)
(الاستفتاء ص۸۰، خزائن ج۲۲ ص۷۰۶) ’’انت منی وانا منک‘‘ یعنی اے مرزا قادیانی تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔
’’الارض والسماء معک کما ہو معی‘‘ زمین وآسمان اے مرزا تیرے ساتھ ایسے ہیں جیسا کہ میرے ساتھ ہیں۔
(الاستفتاء ص۸۲، خزائن ج۲۲ ص۷۰۹) ’’انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی‘‘ اے مرزا قادیانی تو میرے توحید کا مرتبہ رکھتا ہے۔
نوٹ: مرزا کا دعویٰ ہے کہ یہ وحی ہیں جو خدا کی طرف سے مجھ پر نازل ہوئی ہیں۔
اس حد تک تو مرزے کے دعاوی کفریہ بیان کرچکا اور یہ آپ پر لا محالہ ظاہر ہے کہ یہ تمام دعوے مرزا قادیانی کے جھوٹے ہیںالبتہ بعض دعاوی مرزے کے اس طرح بھی ہیں جو بالکل سچ ہیں مگر چونکہ مرزا قادیانی کو اکثر جھوٹ کی عادت تھی۔
اس لئے بعض لوگوں نے اس کے سچ کو بھی جھوٹ بتلایا مگر مجھ میں وہ تعصب نہیں کہ سچ کو بھی جھوٹ کہوں مثلاً مرزا قادیانی نے کہا ہے کہ مجھ کو حیض ہوا اور بعد میں لکھا ہے کہ اب وہ حیض نہیں رہا اب وہ بچہ ہوگیا تو بعض حضرات مرزا قادیانی پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے۔ اس لئے کہ کہیں مرد کو بھی حیض آیا ہے اور کبھی مرد کو بھی حمل ہوا ہے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ بالکل سچ ہے اس لئے کہ جب کہ حضور علیہ السلام کے زمانہ میں ایک یہودی معراج شریف سے منکر ہوا تھا تو