خدمت میں کمربستہ ہیں۔ ان کی مدد نہ کرکے ہمارے ہی ہاتھوں اسلام کو کس قدر نقصان پہنچ رہا ہے۔ کاش مسلمان اب بھی اپنے فرض کو پہچانیں۔ فقط!
خادم اسلام۔ محمد عبدالغفار الخیری، عفاء اللہ عنہ پھاٹک حبش خان دہلی
فرقۂ احمدیہ
برٹش شہنشاہیت کا ہراوّل دستہ اور اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ
ان کے فریب کا ثبوت بیّن
مؤلفہ ومصنفہ جناب ڈاکٹر منصور ایم رفعت
پریذیڈنٹ مصری کلب (جنیوا اور سوئزرلینڈ) اور ایڈیٹر ’’دلاپٹیری ایجپشن‘‘ انتباہ بابت اس پروپیگنڈے کے جو قوم کے لئے کے نہایت مقدس جذبات پر اثر کرتا ہے اور اکثر مہلک ہے۔
میں ایک لمحہ کے لئے اپنی کمزور آواز اس بیرونی پروپیگنڈے کے خلاف بلند کرنے میں توقف کرتا ہوں جو قومی قلوب کوآج کل برباد کررہا ہے۔ اس پروپیگنڈہ کا منبع سلطنت برطانیہ خاص طور سے ہے یہ ہماری خبروں کے ذرائع تک کو آلودہ کرتا ہے۔ یہ انسان کے نہایت مقدس جذبات پر اثر کرتا ہے اور اکثر بنی نوع انسان کے سب سے زیادہ مقدس مقصد کا مدعی بنتا ہے وہ عوام تک پہنچتا ہے۔ شہری اور تجارتی انجمنوں، نسوانی کلبوں، مطبعوں اور منبروں تک پہنچتا ہے۔ اس کا اظہار اکثر خبروں کے پیرایہ میں ہوتا ہے اور بسا اوقات ہمدردانہ اور مذہبی اپیل کی شکل میں۔
ماخوذ اذتقریر سنٹرمیرم بانسن۔ از اخبار گیلک امریکن نمبر۳۱ نیو یارک۴ اگست ۱۹۲۳ء
تنبیہ
بدقسمتی سے بعض مقامی اخبارات نے غلط خبر کی بناء پر شائع کردیا ہے۔ کہ جماعت اسلامیہ فی برلین دو مختلف حصوں میں منقسم ہوگئی ہے ایک کا نام انہوں نے موافق انگریز اور دوسری کا مخالفت انگریز رکھا ہے۔
مزید برآں یہ بھی درج کیا ہے کہ فریلبیز پلاز میں عنقریب دوسری پارٹی بمقابلہ پہلی کے ایک مسجد تعمیر کرنے والی ہے۔واقعہ یہ ہے کہ جماعت اسلامیہ برلین کے تمام ممبر باہم متحد ہیں