رہا۔ ۱۸۴۱ء میں وہ جنرل ونیٹورا کے ہمراہ مندری اور کلو میں بھیجا گیا۔ ۱۸۴۳ء میں ایک پیدل رجمنٹ کے کمانڈ پر پشاور بھیجا گیا۔ اس نے بوقت بغاوت۔ ہزارہ، نرارہ میں اپنے آپ کو ممتاز کیا اور جب ۱۸۴۸ء کی بغاوت ہوئی تو وہ اپنی گورنمنٹ کا وفادار رہا اور اس کی طرف سے لڑا۔ اس موقع پر اس کے بھائی غلام محی الدین نے بھی عمدہ خدمات سرانجام دیں۔ جس وقت دیوان مل سنگھ کی مدد کے لئے بھائی مہاراج سنگھ اپنی فوج لے کر ملتان کو جارہا تھا۔ غلام محی الدین نے معہ دیگر جاگیرداران لنگر خاں ساہیوال اور صاحب خاں ٹوانہ کی مسلمان آبادی کو ابھارا۔ اور مصرا صاحب دیال کے لشکر سے باغیوں پر حملہ کیا اور ان کو مکمل شکست دی۔ ان کو چناب میں دھکیل دیا جہاں پر چھ سو سے زائد ہلاک ہوگئے۔
’’الحاق کے وقت خاندان کی جاگیریں لے لی گئی تھیں۔ لیکن غلام مرتضیٰ اور اس کے بھائی کے لئے سات سو روپیہ کی پنشن مقرر کی گئی تھی اور قادیان اور قرب وجوار کے دیہات پر ان کا حق مالکانہ قائم رہا تھا۔ خاندان نے ۱۸۵۷ء کے غدر میں لاجواب خدمات انجام دیں غلام مرتضیٰ نے بہت سے آدمی بھرتی کرائے اور اس کا لڑکا غلام قادر اس وقت جنرل نکلسن کے لشکر میں کام کررہا تھا۔ جس وقت اس افسر نے ۴۶ نمبر کی ہندوستانی پیدل فوج کے باغیوں کو جو سیالکوٹ سے بھاگ گئے تھے۔ تریمو گھاٹ پر برباد کیا۔ جنرل نکلسن نے غلام قادر کو اس مضمون کا ایک سرٹیفکیٹ (سند) دیا کہ ۱۸۵۷ء میں ضلع میں قادیانی خاندان نے سب سے زیادہ وفاداری کا اظہار کیا۔ ‘‘
’’غلام مرتضیٰ ۱۸۷۶ء میں مر گیا اور اس کا جانشین اس کا بیٹا غلام قادر ہوا۔ یہ مقامی حکام کو مدد دینے میں ہمیشہ سرگرم رہا اور ان حکام کے بہت سے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جن کا تعلق انتظام سے تھا۔ گورداسپور ضلع کے دفتر میں اس نے کچھ عرصہ بطور سپرنٹنڈنٹ کام کیا۔ اس کا اکلوتا بیٹا بچپن ہی میں مر گیا۔ اور اس نے اپنے بھتیجے سلطاان احمد کو متبنی (گود لیا) کرلیا جو ۱۸۸۳ء غلام قادر کی موت کے وقت اپنے خاندان کا سربراہ سمجھا گیا ہے۔ مرزا سلطان احمد گورنمنٹ کی ملازمت میں بطور نائب تحصیلدار کے شامل ہوا اور اب اکسٹر اسسٹنٹ وکمشنر ہے۔
بیٹا اپنے باپ کے قدم بقدم کس طرح چلا
’’سڈیشن ایکٹ نے مذہبی جھگڑوں کے متعلق کوئی شرط نہیں لگائی اور اس کے پاس ہونے کے وقت گورنمنٹ نے کسی ایسی شرط کی ضرورت نہیں محسوس کی۔ لیکن جس نکتہ کو مدبران سیاسی نے چھوڑ دیا اس کو مسیح موعود نے اپنے گوشتہ تنہائی سے دیکھ لیا۔ لہٰذا اس نے ۱۸۹۷ء میں ایک