وہ یہودی عورت بن گیا تھا اور اس کے چند بچے اس سے پیدا ہوئے تھے۔ یہ رسول خدا علیہ الوف الصلوٰۃ والسلام کا کھلا معجزہ تھا جو شخص معراج شریف سے منکر تھا اور اس کا یہ حشر ہوا تو اس میں کون سی تعجب کی بات ہے کہ جو شخص ختم نبوت کا منکر ہو اس کو حمل ہوگیا ہو؟ یہ تو حضورﷺ کا ظاہر باہر معجزہ ہے۔ البتہ اتنا شک مجھے بھی ہے کہ مرزے کا وہ حمل کچے دنوں میں گر کر ضائع ہوا یا اپنی میعاد پر پیدا ہوا ہے۔ اگر اپنی میعاد پر پیدا ہوا ہو تو برائے مہربانی مرزا قادیانی یہ بتائے کہ وہ اب کہاں پر سکونت پذیر ہے اور اس کا نام کیا ہے؟ مزید مہربانی ہوگی۔
اس کے بعد اب میں ازروئے قرآن کریم اور احادیث نبویﷺ اور اقوال سلف صالحین سے یہ ثابت کرتا ہوں کہ حضورﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں اور آپ کے بعد مدعی نبوت کافر اور دجال ہے۔ چاہے مرزا قادیانی ہو یا اس کا کوئی اور بھائی ہو لیکن چونکہ لاہوری قادیانی اکثر عام طور پر سادہ لوح مسلمانوں کو یہ دھوکہ دیتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے کہیں بھی نبی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا یہ اس پر بہتان ہے لہٰذا میں مرزے کی کتابوں سے بتلانا چاہتا ہوں کہ وہ مدعی نبوت ہوا تھا غور سے ملاحظہ کرو پھر خود انصاف کرو۔
مرزا مدعی نبوت ہوا تھا (لعنت اﷲ علیہ)
۱… (حقیقت الوحی ص۳۹۱، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶،۴۰۷)’’نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا ہوں اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں۔‘‘
۲… (نزول المسیح ص۴۹، خزائن ج۱۸ ص۴۲۷) ’’میں مسیح ہوں اور وہی ہوں جس کا نام سردار انبیاء نے نبی اللہ رکھا ہے۔‘‘
۳… (حقیقت النبوۃ ص۲۱۲) ’’میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں۔‘‘
۴… (نزول المسیح ص۴۸، خزائن ج۲۲ ص۴۲۶) ’’ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اور اس کے پاک رسول نے بھی مسیح موعود کا نام نبی اور رسول رکھا ہے۔‘‘
۵… (دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱) ’’سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘
۶… (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۸۹، خزائن ج۲۱ ص۳۶۱) ’’پس میرا نام مریمؓ اور عیسیٰ رکھنے سے یہ ظاہر کیا گیا کہ میں امتی بھی اور نبی بھی ہوں۔‘‘
۷… (حقیقت الوحی ص۱۴۹، خزائن ج۲۲ ص۱۵۳) ’’اوائل میں میرا یہ عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے۔ اگر کوئی امر میری