لئے چاند اور سورج کا پس کیا تو انکار کرسکتا ہے۔‘‘ غلام احمد نہایت دلیری سے محمدﷺ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ملاحظہ ہو شعرمرزا ؎
منم مسیح زمان ومنم کلیم خدا
من محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد
(تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
حضرت نوح علیہ السلام پر اپنی فضیلت ثابت کرنا
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۷، خزائن ج۲۲ ص۵۷۵) ’’اور خدا تعالیٰ میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے کہ اگر نوح کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہوتے۔‘‘
حضرت آدم علیہ السلام پر اپنی فضیلت ثابت کرنا
(ملحقہ خطبہ الہامیہ ص الف حاشیہ، خزائن ج۱۶ ص۳۰۷) ’’شیطان نے انہیں بہکایا اور جنت سے نکلوایا اور حکومت اس کی طرف لوٹائی گئی اس جنگ وجدال میں آدم کو ذلت اور رسوائی ہوئی اور جنگ کبھی اس رخ اور کبھی اس رخ ہوتی ہے اور رحمن کے یہاں پرہیز گاروں کے لئے نیک انجام ہے۔ اس لئے اللہ نے مسیح موعود کو پیدا کیا تاکہ آخر زمانہ میں شیطان کو شکست دے۔‘‘
باقی انبیا علیہم السلام پر اپنی فضیلت ثابت کرنا
آنچہ داد است ہر نبی راجام
داد آنجام را مرا بتمام
انبیائے اگر چہ بودہ اند بسے
من بعرفان نہ کمترم ز کسے
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
(درثمین اردو ص۷۴)
(سراج منیر ص۶، خزائن ج۱۲ ص۶) اس کو کیا کہو گے جو کہ (ہو افضل من بعض الانبیائ) یعنی مرزا قادیانی بعض نبیوں سے بہتر ہے۔