۳…اسود عنسی
اس نے بھی آنحضرتﷺ کے زمانہ میں دعویٰ نبوت کیا تھا اس کا نام عینیہ بن کعب بن عوف تھا یہ مردودہر وقت مخمور رہتا تھا مرزائے قادیان کی طرح یہ بھی خاص خاص قسم شراب منگوا کر پیا کرتا تھا اسی وجہ سے اسے ذوالخمار کے لقب سے پکارتے تھے یہ بڑا زبردست شعبدہ باز تھا۔ بڑے بڑے عجائبات لوگوں کو دکھلا کر اپنا گرویدہ بنا دیا کرتا تھا۔ اس لئے چند سو آدمی اپنے گروہ میں داخل کرکے مقام صنعاء پر قبضہ کرلیا تھا۔ اس کے دو وزیر تھے۔ ایک سحیق اور دوسرا شحیق یہ دونوں بڑے چالاک اور چلتے پھرتے پرزے تھے۔ آخر یہ ملعون بھی فیروز دیلمی کے ہاتھ سے مارا گیا اور حضورﷺ نے اپنی وفات سے پانچ روز پیشتر اس کی موت کی خبر دی تھی جو صحیح نکلی۔ (تاریخ کامل)
نوٹ: مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کا ذکر بخاری شریف (ص۶۲۸) میں مذکور ہے ملاحظہ ہو۔
۴…ابن صیاد
یہ ایک یہودی تھا جس نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا اس کا نام صافی تھا اور اس کے باپ کا نام صیاد تھا بچپن ہی سے اس کی یہ حالت تھی کہ لوگوں کو عجیب وغریب شعبدے دکھایا کرتے تھے اور لوگوں کو مسحور بنا دیتا تھا۔ آخر میں مسلمان ہوکر اپنی واہیات سے توبہ کی۔
(مشکوٰۃ ص۴۷۸ باب قصۃ ابن صیاد)
۵…طلیحہ بن خویلد اسدی
یہ قبیلہ بنی اسد کا ایک آدمی تھا عہد صدیقیؓ میں مضافات خیبر سے نکلا اور یہ بکتا تھا کہ مجھے ہی قادیانی نبی کی طرح وحی ہوتی ہے اور یہ بھی ایک گھمسان لڑائی کے بعد قبیلہ بنی اسد اور بنی غطفان جو کہ معروف مشہور بہادر قبیلے تھے مسلمان ہونے کے بعد اس نے بھی اسلام قبول کیا (تاریخ کامل)
۶…مختار ثقفی
اس نے بھی دعویٰ نبوت کیا تھا اور چالاکی سے تھوڑے لوگوں کو اپنا محکوم کیا۔
(ابو یعلیٰ فتح الباری بحوالہ ترجمان السنۃ ج۴ ص۴۹۶)
۷…عثمان بن نہیک
یہ شخص خراسان کا تھا ایک بڑی قوم کاسرکردہ تھا معین بن ذاکرہ نے ایک بڑی لڑائی کے بعد اسے ہلاک کردیا۔