چہارم… اس کے ساتھ اس کی جنت دوزخ بھی ہوگی۔
پنجم… زیادہ بالوں والا ہوگا۔
ششم… حضرت عیسیٰ علیہ السلام بن مر یم باب لد کے پاس اس کو قتل کریں گے۔ (لد ایک گائوں ہے۔ بیت المقدس کے پاس) مرزا قادیانی کی زندگی میں ایسی صفات والے آدمی کا ظہور نہیں ہوا۔ پس معلوم ہوگیا کہ مرزا قادیانی نے جس (انگریز) کو دجال کہا ہے مرزا خود اس کا محکوم اور فرمانبردار رہا ہے اور اس کے گدھے (ریل) پر سوار ہوتا ہے۔ جب مرا تو مرزے کی امت نے مرزا کو اسی گدھے (ریل) پر سوار کرکے قادیان پہنچایا
خرد دجال یہ کیسا کہ جس پر ثانئے عیسیٰ
بایں شان بایں شوکت کرایہ دے کر چڑھتا تھا مرزا
قادیانی نے اصلی دجال جس کے متعلق نبی کریم کی پیشین گوئی ہے دیکھا ہی نہیں قتل کا تو سوال ہی پیدا نہ ہوا۔ لہٰذا مرزا قادیانی مسیح موعود نہیں ہوسکتا۔
سیدنا حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام
۵… نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ مسیح موعود کے زمانے میں سوائے اسلام کے کوئی دین باقی نہیں رہے گا۔ (ابودائود) اس حدیث کو مرزا قادیانی نے بھی تسلیم کیا ہے۔ لکھتا ہے۔
الف… ’’تمام دنیا میں اسلام ہی اسلام ہو کر وحدت قومی قائم ہوجائے گی۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۸۰، خزائن ج۲۳ ص۹۲)
ب… غیر معبود اور مسیح وغیرہ کی پوجا نہیں رہے گی اور خدائے واحد کی عبادت ہوگی۔
(الحکم ۱۷؍جولائی ۱۹۰۵ئ)
(۲) مشکوٰۃ شریف کی حدیث میں سردار دو عالمﷺ نے فرمایا، مسیح موعود عیسائیت کے زور کو توڑ دے گا۔
مرزا قادیانی بھی اس حدیث کو اپنے حق میں لیتا ہے۔ لکھتا ہے۔’’میرا کام جس کے لئے میں اس میدان میں کھڑا ہوا ہوں۔ یہی ہے کہ عیسیٰ پرستی کے ستون کو توڑ دوں۔
(اخبار بدر ۱۹؍جولائی ۱۹۰۶ئ)
مرزا غلام احمد قادیانی
۵… مرزائیوں کا اپنا اخبار پیغام صلح مرزا قادیانی کے کذب پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے اور