نوٹ… اگر مرزا قادیانی کو مسیح موعود تسلیم کرلیا جائے تو حضور نبی کریمﷺ کی پیشین گوئی (نعوذ باﷲ) جھوٹ ہوجائے گی۔ لہٰذا یقین ہوگیا کہ مرزا قادیانی مسیح موعود نہیں ہوسکتا اور نبی کریمﷺ کی پیشین گوئی سچی ہو کررہے گی۔ کیونکہ سچے پیغمبر کی پیشین گوئی ہمیشہ سچی ہوتی ہے اور پوری ہوکر رہتی ہے۔ قرآن شریف گواہی دیتا ہے۔ ’’وما ینطق عن الہویٰ ان ہو الاوحی یوحیٰ‘‘ مرزا کادماغ تو ہر وقت محمدی بیگم کے تصور میں مشغول رہتا تھا۔ حج کس کو یاد تھا؟ نہ حج کیا اور نہ ہی محمدی بیگم ہاتھ لگی۔ مرزا احمد بیگ والد محمدی بیگم نے مورخہ ۱۷؍اپریل ۱۸۹۲ء کو مرزا سلطان محمد کے ساتھ نکاح کردیا جس سے اس کی اولاد ہوئی۔ مرزائیو مقام غور ہے اور تمہیں شرم ہونی چاہئے کیونکہ مرزا قادیانی کی منکوحہ آسمانی اور تمہاری اماں روحانی کو سلطان محمد لے اڑا اور لے اڑا۔
ماں دا مرزائیاں نوں ذرہ نہ خیال
کہہ دے گھر وسدی تے کچھڑ کہدا بال
شرم شرم شرم!
سیدنا حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام
۴… مشکوٰۃ شریف باب قصہ ابن صیاد میں مذکور ہے کہ حضور نبی کریمﷺ بمعہ صحابہ کرامﷺ ابن صیاد کو دیکھنے گئے ابن صیاد کے بارے میں صحابہ کو شبہ تھا کہ یہ ہی دجال نہ ہو۔ حضرت عمرؓ نے دربار نبوت میں عرض کیا: ’’ائذن لی یا رسول اﷲﷺؓ فاقتلہ فقال رسول اﷲ ان یکن ہو فلست صاحبہ انما صاحبہ عیسیٰ ابن مریم‘‘ مشکوٰۃ شریف حضرت عمرؓ نے عرض کیا اجازت دو مجھ کو یا رسول اﷲ کہ میں ابھی اسے قتل کردوں، آنحضرت نے فرمایا اگر یہ ابن صیاد دجال ہے۔ تو پھر تو اسے قتل نہ کرسکے گا۔ کیونکہ اس کا قتل عیسٰی ابن مریم کے ہاتھوں ہوگا۔
خودمرزا قادیانی بھی لکھتا ہے: ’’آنحضرتﷺ نے عمرؓ کو قتل کرنے سے منع کیا اور فرمایا اگر یہ دجال ہے تو اس کا صاحب عیسیٰ بن مریم سے جو اہے قتل کرے گا۔ ہم اسے قتل نہیں کرسکتے ہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۳۵، خزائن ج۳ ص۲۱۸)