ششم… مرزا قادیانی نبی کریمﷺ کے مقبرہ میں دفن نہیں ہوا۔ لہٰذا مسیح موعود نہیں ہوسکتا۔ مرزا قادیانی کو تو زیارت مدینہ منورہ بھی نصیب نہیں ہوئی۔ (دجال مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ الحدیث) پھر مرزا قادیانی کو کیسے توفیق ہوتی؟ مرزا قادیانی لاہور میں بعارضہ ہیضہ مرا اور قادیان میں دفن ہوا۔
گیاسی لاہور اوتھے ہیضے دی وباسی
دست گیا بہن عزرائیل لیا ڈھانسی
چاہڑ کے شکنجہ اونہوں ایس طرح مروڑیا
ناساں ولوں کھٹا پانی نکلیاتے چھوڑیا
دجال نوں دجال دے ای کھوتے اتے لدیا
لاہور وچوں کڈھ تے قادیاں جا دبیا
داتا گنج بخش دی کرامت بڑی وڈی اے
لاہور وچوں مرزے جیہی پلیدی جس کڈھی اے
سیدنا حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام
۳… یحدث ابو ہریرۃ عن النبیﷺ علیہ وسلم قال والذی نفسی بیدہ لیہلن ابن مریم بفج الروحاء حاجآ او معتمراً او لیثیّٰنہما (صحیح مسلم)
حضرت ابو ہریرہؓ حضرت نبی کریمﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ حضورﷺ فرماتے ہیں قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔ یقینا احرام باندھیں گے۔ ابن مریم فج الروحاء سے حج کا یا عمرے کا یا قران کریں گے۔ (عمرہ ادا کرکے اسی احرام سے حج کریں گے) مسلم شریف
اس حدیث پاک سے مندرجہ ذیل باتیں ثابت ہوئیں۔
اوّل… مسیح موعود حضرت عیسیًٰ علیہ السلام دنیا میں آکر اپنے متعلق ایسی فضا قائم کریں گے کہ تمام دنیا میں ان کے لئے امن ہوگا اور کوئی چیز ان کے حج میں مانع نہیں ہوگی۔ بلا خوف حج کریں گے۔
دوم… مسیح موعود حضرت عیسیٰ ابن مریم کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں گے جو حج بیت اللہ شریف سے مانع ہو۔
سوم… کوئی دوسرا شخص اس کی طرف سے حج نہیں کرے گا۔ بلکہ وہ بنفس نفیس خود حج کریں گے۔
نتیجہ… جو شخص مندرجہ بالا اوصاف سے متصف نہیں ہے وہ یقینا مسیح موعود نہیں ہوسکتا۔