چہارم… اترنے والے مسیح موعود صاحب اولاد ہوں گے۔ تنبیہ مرزا قادیانی کی اولاد ان نکاحوں سے ہے جو نکاح قبل از دعوائے مسیحیت ہیں۔ لہٰذا یہ اولاد وہ خاص اولاد نہیں جو بطور نشان ہو جیسا کہ حوالہ سے ظاہر ہے۔ علامت سوم میں بیان ہوچکا ہے۔
پنجم… اترنے والے مسیح موعود حضرت عیسیٰ علیہ السلام پینتالیس سال زمین پر رہیں گے۔
نوٹ… عیسیٰ کی سابقہ عمر یعنی قبل از رفع کا ذکر نہیں ہے بلکہ اترنے کے بعد پینتالیس سال زمین پر رہیں گے۔ اس کا ذکر ہے۔ فافہم! مرزا قادیانی نے نزول یعنی پیدائش لیا ہے۔ لکھتا ہے: ’’ہاں اس بات سے انکار نہیں کہ پیشین گوئی کے ظاہری معنوں کے لحاظ سے کوئی مسیح موعود بھی آئندہ کسی وقت پیدا ہو۔‘‘ (ازالہ ص۱۹۹، خزائن ج۳ ص۱۹۷)
’’میرا یہ دعویٰ تو نہیں کہ کوئی مثیل مسیح پیدا نہیں ہوگا۔ بلکہ میرے نزدیک ممکن ہے کہ کسی آئندہ زمانہ میں خاص کر دمشق میں کوئی مثیل مسیح پیدا ہوجائے۔‘‘
(ازالہ ص۷۲،۷۳، خزائن ج۳ ص۱۳۸)
اب دیکھنا ہے کہ نزول بمعنے پیدائش مرزا قادیانی کو موافق ہے۔ کیا مرزا کی زندگی پینتالیس سال تھی۔
ششم… نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’ثم یموت فیدفن معی فی قبری‘‘ پھر عیسیٰ فوت ہوکر میرے مقبرہ میں دفن ہوں گے۔ مرزا قادیانی نے بھی اس حدیث کے مضمون کی تائید کی ہے۔ لکھتا ہے۔ ’’ممکن ہے کہ کوئی مثیل مسیح ایسا بھی آجائے جو آنحضرتﷺ کے روضہ کے پاس مدفون ہو۔‘‘ (ازالہ اوہام طبع دوم ص۴۷۰، خزائن ۳ ص۳۵۲)
بمعنے روضہ بھی مانا گیا اور اس میں دفن ہونا بھی مانا گیا۔ بمطابق حوالہ مندرجہ بالا۔
مرزا غلام احمد قادیانی
۲… مرزا قادیانی میں ان چھ علامات میں سے ایک بھی پائی نہیں جاتی۔ اس لئے مرزا قادیانی مسیح موعود نہیں ہوسکتا۔
اوّل… مرزا قادیانی کا نام غلام احمد ہے اور باپ کا نام مرزا غلام مرتضیٰ ہے اور ماں کا نام چراغ بی بی ہے۔ لہٰذا عیسیٰ بیٹا مریم کا نہیں ہوسکتا۔ عیسیٰ تو بن باپ ہیں۔