اگر مرزا قادیانی کو مسیح موعود مانا جائے تو رسول اللہ کی پیشین گوئی جھوٹی ہوجائے گی۔ بس مرزا قادیانی مسیح موعود نہیں ہوسکتا۔
سیدنا حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام
۲… قال رسول اﷲﷺ ینزل عیسیٰ ابن مریم الی الارض فیتزوج ویولد لہ ویمکث خمساً واربعین سنۃ ثم یموت فیدفن معی فی قبری۔ (مشکوٰۃ شریف)
ترجمہ… حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ہے کہ آئندہ زمانہ میں حضرت عیسیٰ بیٹے مریم کے زمین پر اتریں گے اور نکاح کریں گے اور ان کی اولاد ہوگی اور پنتالیس ۴۵ سال دنیا میں رہیں گے اور پھر فوت ہوں گے۔ پس میرے پاس میرے مقبرہ میں دفن ہوں گے۔
اس حدیث پاک میں نبی کریم نے آنے والے مسیح موعود کی چھ علامتیں بیان فرمائی ہیں۔
اوّل… مریم کا بیٹا یعنی عیسیٰ جس کی ماں کا نام مریم ہے۔
دوم… اترے گا زمین کی طرف۔
سوم… اترنے والے مسیح موعود نکاح کریں گے۔
نوٹ… مرزا قادیانی نے جو نکاح کئے ہیں وہ دعوائے مسیحیت سے پہلے کے ہیں۔ بعد از دعوائے مسیحیت نکاح نہیں کیا۔ اور وہ محمدی بیگم کا نکاح ہے۔ ہماری بحث یہ نہیں ہے کہ محمدی بیگم کا نکاح کیوں نہیں ہوا۔ یہاں بحث یہ ہے کہ مسیح موعود حضرت عیسیٰ نکاح کریں گے۔ جیسا کہ رسول عربیﷺ نے فرمایا ہے اور مرزا قادیانی کا وہ نکاح کہ جو نشان قرار دیا ہے۔ نہیں ہوا بلکہ مرزا نامرادی کی حالت میں یوں کہتا ہوا مرا ہے۔
دل کی دل میں ہی رہی بات نہ ہونے پائی
حیف ہے ان سے ملاقات نہ ہونے پائی
رن دے فراق وچ لیندا گیا ساہ یارو
رن وی کھوا بیٹھا نبی ڈٹھا واہ یارو