سیدنا حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام
۱… قال رسول اﷲ علیہ وسلم والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکماً عدلا…الخ (بخاری شریف)
’’قسم ہے اس ذات کی کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں ابن مریم(مریم کا بیٹا) نازل ہوگا اور تمہارے ہر ایک مختلف فیہ مسئلہ کا عدالت کے ساتھ فیصلہ کرے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۰۱، خزائن ج۳ ص۱۹۸)
الف… اس حدیث میں رسول کریم نے خدا کی قسم کھا کر آنے والے مسیح موعود کا نام ابن مریم (مریم کا بیٹا) فرمایا ہے۔
ب… حکماً عدلا (عدالت کے ساتھ فیصلہ کرے گا) قسم کے متعلق مرزا قادیانی لکھتا ہے۔ نبی کا کسی بات کو قسم کھا کر بیان کرنا اس بات پر گواہ ہے کہ اس میں کوئی تاویل نہ کی جائے۔ نہ استثناء بلکہ اس کو ظاہر پر محمول کیا جائے۔ ورنہ قسم سے فائدہ ہی کیا۔‘‘
(حمامۃ البشریٰ ص۱۴ حاشیہ، خزائن ج۷ ص۱۹۲)
معلوم ہوگیا کہ ابن مریم سے مراد نبی کریمﷺ کی، عیسیٰ بیٹا مریم صاحب انجیل ہیں نہ چراغ بی بی کا بیٹا۔
مرزا غلام احمد قادیانی
۱… مرزا غلام احمد قادیانی کی ماں کا نام چراغ بی بی عرف گھسیٹی ہے۔ چونکہ مرزاقادیانی، مریم کا بیٹا نہیں اس لئے مسیح موعود نہیں ہوسکتا۔ نیز مرزا قادیانی نے ابن مریم (مریم کا بیٹا) ہونے ہونے سے انکار کیا کہ میں نے ہرگز دعویٰ نہیں کیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں۔ جو شخص یہ الزام مجھ پر لگاوے وہ مفتری اور کذاب جھوٹا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۹۰، خزائن ج۳ ص۱۹۲) اس لئے مرزائی قادیانی کو مسیح موعود نہیں کہ سکتے ۔
(۲) مرزا قادیانی کو نہ حکومت نصیب ہوئی اور نہ ہی عدل بلکہ خود تمام عمر محکوم انگریز رہا اس لئے موعود نہیں ہوسکتا۔
خود لکھتا ہے ’’ممکن ہے کہ کسی زمانہ میں کوئی ایسا مسیح آجائے جن حدیثوں کے ظاہری الفاظ صادق آسکیں کیونکہ یہ عاجز اس دنیا کی حکومت اور بادشاہت کے ساتھ نہیں آیا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۰۰، خزائن ج۳ ص۱۹۷)