یعقوب کو ہی جانا پڑا۔‘‘ برین عقل ودانش ہزار آفرین۔ یہاں اتیان بمعنے تدبیر ہے اور کلام عرب میں اتیان تدبیر کے معنوں بہت مستعمل ہے مشہور لغوی راغب اصفہانی کی مفردات ملاحظہ ہو۔ یعقوب علیہ السلام امید اور توقع کا اظہار فرما رہے ہیں کہ عسی اﷲ ان یاتینی بہم جمیعا (یوسف :۸۳) یعنی قریب ہے کہ اللہ میرے اور ان لڑکوں (روبن، یوسف اور بنیامین) کے اکٹھا ہونے کی کوئی تدبیر کرے گا۔ چنانچہ حضرت یعقوب کی یہ توقع حرف بحرف پوری ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے ان سب کو مصرمیں اکٹھا کردیا۔ فاین ہذا من ذاک۔
آہ نادر شاہ کہاں گیا
کہا جاتا ہے کہ یہ مرزا قادیانی کی ایک پیش گوئی ہے جو بقول مجاہد ’‘’حرف بحرف پوری ہوگئی۔‘‘ اور ان کے نزدیک یہ ’’مرزا قادیانی کی نبوت کا تازہ ثبوت ہے۔‘‘ مجاہد صاحب نے ص۱ سے ص۲۵ تک ’’خلیفہ قادیان‘‘ کے شائع کردہ رسالہ سے ’’حرف بحرف‘‘ نقل کردیا ہے۔ یہی اس کے حرف بحرف پورے ہونے کا ثبوت ہے۔ ہم ان ۲۵ صفحوں کی طویل عبارت کی روح کو چند لفظوں میں نکال لیتے ہیں۔ پس ہمارا جواب ملاحظہ ہو۔
مرزا قادیانی کی پیش گوئی مذکور موم کی ناک جیسی ہے کہ جس طرف چاہے موڑ لو۔ آپ کے خلیفۂ قادیان نے پہلے اس کو بچہ سقہ کے واقعہ پر چسپاں کیا اور غضب یہ کیا کہ ڈاکو بچہ سقہ اور اس کے تین سو ڈاکو ساتھیوں کو اصحاب بدر سے تشبیہ دی چنانچہ ص۶ کا عنوان ملاحظہ ہو‘‘ کابل میں بدر کی جنگ کا نظارہ‘‘ اور ص۷ میں لکھتے ہیں۔ ’’اطلاع حضرت مسیح موعود کو اس (خدا) نے دے رکھی تھی بچہ سقہ کو ایک جماعت کے ساتھ جو تعداد میں اصحاب بدر کے مطابق تھی۔ یعنی کل تین سو سپاہی تھے (تا) تختہ الٹ دیا۔ ’’کتنی جسارت اور ہمارے زخمی دلوں پر نمک پاشی کی گئی ہے کہ ڈاکوئوں کو بدری صحابیوں کے مشابہ قرار دیا اور ان کے ظالمانہ تغلب کو فتح بدر کا مماثل بنایا اور ذرا نہ سمجھے کہ جب نادر خان مرحوم نے ان ڈاکوئوں کو قتل کردیا تو وہ اصحاب کرام کا قاتل ہونے کے باعث مومن کہاں رہا کیوں نہ ہو جو لوگ سقوط بغداد پر خوشیاں منائیں اور ترکوں کو بندر اور سور قرار دیں۔ (الفضل ۱۰؍اکتوبر ۱۹۱۷ئ) ان سے جو نہ ہو تھوڑا ہے۔ لطف پر لطف یہ ہے کہ جب نادر خان مرحوم نے بچہ سقہ وغیرہ کو فنا کے گھاٹ اتار کر کابل پر دخل جمایا اس وقت بھی یہی الہامی پیش گوئی ’’آہ نادر شاہ کہاں گیا‘‘ نادر خاں پر جڑ دی۔ چنانچہ خلیفہ صاحب لکھتے ہیں ’’اس میں یہ بتایا گیا کہ اس پہلے واقعہ (بچہ سقہ) کے بعد نادر بادشاہ افغانستان ہوگا۔‘‘ (ص۸) مطلب یہ ہوا کہ بچہ سقہ