کردینا۔ معلوم ہوا کہ وہاں ایک قبر کی جگہ باقی تھی جیسا کہ مسند اسماعیلی میں اس روایت میں اتنا زیادہ ہے۔ وکان فی بیتہا موضع قبر (فتح الباری پ۶) یعنی وہاں ایک قبر کی جگہ اور تھی حضرت عائشہ کو خطرہ ہوا کہ کہیں میرے اقرباء اس جگہ میں جو حضرت عیسیٰ کے لئے مخصوص ہے۔ مجھے نہ دفن کردیں۔ اس لئے بھانجے کو وصیت کردی کہ مجھے یہاں دفن نہ کیجیئو۔ فتح الباری شرح بخاری میں ہے: ’’قولہا عند وفا تھالا تدفنی عندہم یشعر بانہ بقی من البیت موضع للدفن (پ۶)‘‘ یعنی حضرت عائشہ کا یہ کہنا کہ مجھے ان لوگوں کے ساتھ دفن کرنا اس امر کو مشعر ہے کہ بیت عائشہ میں دفن کے لئے جگہ موجود تھی۔ چنانچہ خود صحیح بخاری میں ہے: ’’کان الرجل اذا ارسل الیہا من الصحابۃ قالت لا (پ۳۰)‘‘ یعنی صحابہ میں سے اکثر لوگ اس جگہ میں دفن ہونے کے لئے حضرت عائشہ سے اجازت مانگتے تھے لیکن وہ کسی کو اجازت نہیں دیتی تھیں۔ طبقات ابن سعد میں ہے: ’’ان الحسن بن علی اوصیٰ اخاہ ان یدفنہ عندہم (الیٰ) فدفن بالبقیع (فتح:پ۳۰)‘‘ حضرت حسن نے بھی وہاں دفن ہونا چاہا تھا۔ لیکن بقیع میں دفن کئے گئے۔ اگر روضۂ نبوی میں چوتھی قبر کی جگہ نہ تھی تو یہ صحابہ لوگ آخر کس طرح وہاں دفن ہونے کی خواہش کرتے تھے؟ یا اﷲ یا انصاف۔
نمبر۵… میں مجاہد صاحب یوں ژاژ خائی فرماتے ہیں ’’کون بے غیرت مسلمان ہوگا جو آنحضرت کی قبر کو کھود کر… حضرت عیسیٰ کو لٹائے گا۔ (ص۲۱)‘‘ اسی قسم کے مسلمان ہونگے جس قسم کے مسلمانوں نے آنحضرت کی قبر کھود کر حضرت ابو بکر صدیق کو وہاں لٹایا تھا۔ ہاں اسی طرح کے مسلمان جنہوں نے پھر کھود کر حضرت عمر فاروق کو وہاں دفن کیا تھا۔ ہاں ہاں اسی طرح کے ’’بے غیرت‘‘ جو کشتی نوح میں لکھتے ہیں ’’آنحضرتﷺ فرماتے ہیں کہ: ’’مسیح میری قبر میں دفن ہوگا۔‘‘ (خزائن ج۱۹ ص۱۶) اور جو ’’انوار خلافت‘‘ میں تحریر کرتے ہیں کہ ’’آنحضرت نے فرمایا ہے کہ وہ میری قبر میں دفن ہوگا۔‘‘(ص۵۰) اسی رنگ کے مسلمان وہاں حضرت عیسیٰ کو بھی گاڑیں گے۔ سمجھا جناب نے؟ پھر جناب کا یہ لکھنا کہ: ’’مولوی صاحبان نے قبر کے معنے مقبرہ کرکے دھوکا دیا ہے (تا) غلط ہے۔‘‘ (ص۲۱) خود دھوکہ دہی اور غلطی ہے۔ ورنہ سب سے بڑے دھوکہ دینے والے (دجال) اور غلطی کرنے والے جناب مرزا قادیانی ہی ٹھہریں گے جنہوں نے ازالہ اوہام میں تحریر کیا ہے۔ کہ ’’جوآنحضرتﷺ کے روضہ کے پاس مدفون ہو۔‘‘(ازالہ اوہام ص۲۵۲، خزائن ج۳ ص۳۵۲) روضہ اور مقبرہ ایک ہی چیز ہے۔ اب اپنے مرزا سے پوچھو کہ ’’قبر کے معنے روضہ کس لغت میں ہیں؟‘‘ اور یدفن معی فی قبری کے معنے ’’روضہ کے پاس مدفون ہو۔‘‘ مرزا قادیانی نے ’’عربی