سب لوگ حیات ونزول عیسیٰ کے اقراری اور ہمارے ہم خیال نکلے کیا خوب
سنا کرتے تھے شہرہ ذوق جن کی پارسائی کا
وہ سب رند خرابات اپنے نکلے ہم نوا نکلے
’’وغیرہ‘‘ کی حقیقت
مجاہد صاحب نے بڑے مجاہدہ کے بعد بیس ۲۰ نام جو پیش کئے تھے ان کی حقیقت تو ظاہر ہوچکی اب ذرا ان کے ’’وغیرہ‘‘ کی حقیقت بھی ملاحظہ ہو۔
مجدد الف ثانیؒ
حضرت شیخ احمد سر ہندی مکتوبات میں فرماتے ہیں ’’حضرت عیسیٰ کہ از آسمان نزول خواہدفرمودہ متابعت شریعت خاتم الرسل خواہد نمود‘‘ (مکتوبات ۱۷ دفتر سوم) یعنی حضرت عیسیٰ آسمان سے نزول فرما کر خاتم النّبیین کی شریعت کی پیروی کریں گے۔
پیران پیرؒ
سیدنا حضرت شیخ عبدالقادر گیلانی غنیۃ الطالبین میں تحریر فرماتے ہیں: ’’رفع اﷲ عزوجل عیسیٰ علیہ السلام الی السماء (مصری ج۲ ص۶۱)‘‘یعنی اللہ نے حضرت عیسیٰ کو آسمان پر اٹھا لیا۔
خواجہ اجمیریؒ
حضرت خواجہ معین الدین اجمیری کا ارشاد سنو ’’حضرت عیسیٰ از آسمان فرودآید‘‘ (انیس الارواح نو لکشوری ص۹) یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے اتریں گے۔
شیخ صابری
پیران کلیر والے شیخ محمد اکبر صابری کا فرمان سنو ’’مہدی از بنی فاطمہ خواہد بودو عیسیٰ باواقتداکردہ نماز خواہد گزارد (اقتباس الانوار ص۷۲)‘‘ یعنی امام مہدی حضرت فاطمہ کی اولاد سے ہوں گے اور عیسیٰ علیہ السلام ان کی اقتداء میں نماز ادا کریں گے۔
معروف کرخیؒ
’’عن ابی نعیم قال سمعت معروفا الکرخی یقول… اوحی اﷲ الیٰ جبریل ان ارفع عبدی الیّٰ (حیٰوۃ الحیوان ج۱ ص۳۵)‘‘حضرت معروف کرخی نے فرمایا کہ