دودھ باپ ابو کشبہ نے مجھے بیان کیا کہ …‘‘ جبکہ رسول اللہﷺ خود ابو کشبہ کو اپنا دودھ باپ فرما رہے ہیں تو یہ حقیقت ہوئی اسی طرح ’’ابن مریم‘‘ سے بھی مراد حقیقت ہے۔ فبطل زعم ناشر الدعوۃ علیہ ما یستحقہ۔
داعی… بخاری کے حاشیہ پر لکھا ہے کہ عرب جیسے شرک آباد ملک میں ایک شخص ابی کشبہ گزرا تھا جو توحید کا قائل تھا۔
مجیب… حدیث نبی اور تصریح رسول کے بعد نہ کسی حاشیہ کی ضرورت رہتی ہے۔ نہ شرح کی اذا جاء لہم اﷲ بطل فہو متصل اور پھر یہ بالکل غلط ہے کہ ابو کشبہ خزاعی توحید کا قائل تھا۔ تمام شراح بخاری بالاتفاق لکھتے ہیں کہ وہ مشرک اور ستارہ پرست تھا۔ عون الباری، فتح الباری، قسطلانی اور عینی شروح بخاری میں ہے۔ خالف قریشانی عبادۃ الاوثان فعبد الشعریٰ، شیخ نور الحق بن شیخ عبدالحق محدث دہلوی تیسیر القاری اور ان کے پوتے شیخ الاسلام بن حافظ فخر الدین شرح بخاری میں لکھتے ہیں۔ ’برخلاف عرب عبادت شعریٰ کے نام کو کہے ست میکرد‘ یعنی یہ شخص عرب کی طرح بتوں کو نہیں پوجتا تھا۔ بلکہ ستارہ شعریٰ کہ پرستش کرتا تھا، ایسے مشرک کو توحید کا قائل بتانا، اور آنحضرتﷺ کو اس کا مشابہ قرار دینا۔ فرقہ مرزائیہ کا ہی کام ہے۔ استغفر اﷲ منہ۔
داعی… امت پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ وہ یہودی ہوجائیں گے تاآخر (ص۳)
مجیب… مسلمانو! سنتے ہو؟ یہ مرزائی تم سب مسلمان کو یہودی بنا رہا ہے دیکھو اس جرأت اور بہتان کو، پھر ان سے پو چھو کہ یہودیوں کی اصلاح کے لئے صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی تو نہیں آئے تھے بلکہ موسیٰ علیہ السلام کے بعد سے تمام انبیاء بنی اسرائیل اسی غرض سے تشریف لائے تھے۔ جن میں حضرت دائود سلیمان جیسے باسطوت پیغمبر بھی تھے۔ پڑھو آیت یحکم بہا النبیون الذین اسلمو للذین ہادوا (مائدہ) پس آنے والے شخص کے لئے محض عیسیٰ ابن مریم کی صفات سے متصف ہونا کافی نہیں ہے۔ بلکہ اسے حضرت یوشع کی طرح جہاد، حضرت دائود کی طرح قتال اور حضرت سلیمان کی طرح عظیم بادشاہت بھی تو کرنی چاہئے تاکہ محمدﷺ کی ’’یہودی امت‘‘ کی اصلاح، وعظ وبیان سیف وسنان ہر طرح سے کرسکے۔ کیا مرزا قادیانی ایسے ہی تھے؟ ہرگز نہیں وہ تو فرماتے ہیں: ’’ یہ عاجز اس دنیا کی حکومت اور بادشاہت کے ساتھ نہیں آیا، درویشی اور غربت کے لباس میں آیا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۸۴، خزائن ج۳ ص۱۹۸،۱۹۷) پھر مرزا قادیانی اس یہودی امت کی کیا اصلاح کرسکتے ہیں؟ دیکھ نہ لو ہاتھ کنگن کو آر سی کیا ہے؟ مرزا قادیانی