۷… حضرت عیسیٰ میں محض جمالی رنگ تھا۔
(نزول المسیح ص۱۲۷، خزائن ج۱۸ ص۵۰۵)
۷… مرزا قادیانی فرماتے ہیں میں جمالی اور جلالی دونوں رنگ رکھتا ہوں۔
(نزول المسیح ص۱۲۷، خزائن ج۱۸ ص۵۰۵)
۸… حضرت عیسیٰ مکتب میں بیٹھے تھے استاد سے توریت پڑھی تھی۔
(کتاب ایام الصلح اردو ص۱۴۷، خزائن ج۱۴ ص۳۹۴)
۸… مرزا قادیانی فرماتے ہیں ’میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی نہیں پڑھا۔
(ایام الصلح ص۱۴۷، خزائن ج۱۴ ص۳۹۴)
۹… حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کے اکثر حصوں کی سیاحت کی اس لئے نبی سیاع کہلائے۔
(کتاب مسیح ہندوستان میں ص۵۳، خزائن ج۱۵ ص۵۵)
۹… مرزا قادیانی نے صوبہ پنجاب اور یوپی سے باہر کہیں کی بھی سیاحت نہیں کی۔
من یدعیہ فعلیہ البیان
۱۰… حضرت عیسیٰ نے براہ راست فیضان پایا ہے۔ (حقیقت النبوۃ ص۱۳۷)
۱۰… مرزا قادیانی کو حضرت محمد کی اتباع سے حاصل ہوا۔ (حقیقت النبوۃ ص۱۳۷)
۱۱… حضرت عیسیٰ نے کہا میں اسرائیل کی بھیڑوں کے سوا اور کسی کی طرف نہیں بھیجا گیا۔ (چشمہ معرفت ص۶۸، خزائن ج۲۳ ص۷۶)
۱۱… مرزا قادیانی کا الہام ہے۔ قل یا ایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمیعا۔ (میں تمام انسانوں کی طرف رسول ہوں)
(حقیقت النبوۃ ص۱۹۹،۲۰۰)
۱۲… حضرت عیسیٰ علیہ السلام جنگل کا ساگ پات کھاتے اور مٹی کا تگیہ بناتے۔
(عسل مصطفی حصہ اول ص۱۹۱ و۱۹۲)
۱۲… مرزا قادیانی کے پاس تین لاکھ روپیہ تھا برابر لنگر خانہ جاری رہتا۔
(حقیقت الوحی ص۲۱۱، خزائن ج۲۲ ص۲۲۱)
پھر کیسے کیسے مرغن کھانے پکتے ہوں گے۔
اس طرح کا ایک دفتر محض قادیانی لٹریچر سے پیش کیا جاسکتا ہے۔ والعاقل تکفیہ الاشارہ ناشر ’دعوۃ‘ کو بتانا چاہئے کہ پوری پوری مشابہت کیا اسی کا نام ہے؟ احادیث صحیحہ سے جو علامات وبرکات حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ثابت ہیں۔ ان میں سے ہم باالفعل یہاں پر صرف چار