چاہئے تو یہ تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حالات وعلامات لکھ کر مرزا قادیانی میں ان کو دکھاتے لیکن اس کے لئے ٹریکٹ نمبر۶ کا وعدہ (افسوس یہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا) کردیا۔ (ص۳)
ہم بھی انشاء اللہ کسی اگلے ٹریکٹ میں قرآن وحدیث سے حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ کی علامات اور حالات تحریر کریں گے جن کا شمار ایک سو اسی ہوگا۔ پھر دکھا دیں کہ مرزا قادیانی میں ان میں کوئی ایک بھی علامت نہیں پائی گئی۔ یہ ٹریکٹ بڑا ہی مزیدار ہوگا۔ ناظرین اس کا انتظار کریں۔ اس وقت ہم قادیانی لٹریچر اور مرزائی مسلمات سے حضر ت عیسیٰ علیہ السلام کے مختصر حالات اور علامتیں لکھتے ہیں۔ اور پھر قادیانی لٹریچر سے ہی ثابت کریں گے کہ مرزا قادیانی میں وہ باتیں نہیں پائی گئیں۔
حضرت عیسیٰ ابن مریم رسول ربانی
مرزا غلام احمد صاحب قادیانی
۱…حضرت عیسیٰ ابن مریم بغیر باپ کے پیدا کئے گئے۔
(ازالہ اوہام ص۶۶۹، خزائن ج۳ ص۴۶۱)
۱… مرزا قادیانی اپنے باپ مرزا غلام مرتضیٰ سے پیدا ہوئے تھے۔
(کشف الغطا ص۳، خزائن ج۱۴ ص۱۷۹)
۲… حضرت عیسیٰ نے مہد میں کلام کیا۔
(تریاق القلوب ص۴۱، خزائن ج۱۵ص۲۱۷)
۲…مرزا قادیانی سے مہد میں کلام کرنا ثابت نہیں نہ آپ نے کہیں لکھا ہے۔
۳… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بیوی نہ تھی۔ (ریویو ماہ اپریل ۰۲ء ص۱۲۴)
۳… مرزا قادیانی کے کئی بیویاں تھیں ۔
(ثبوت کی ضرورت نہیں)
۴… حضرت عیسیٰ کی اولاد نہ تھی۔
(تریاق القلوب کا حاشیہ ص۹۹، خزائن ج۱۵ ص۳۶۳)
۴… مرزا قادیانی کے کئی اولاد (لڑکے اور لڑکیاں) ہوئیں۔ (ظاہر ہے)
۵… حضرت عیسیٰ توام نہیں پیدا ہوئے تھے۔
۵… مرزا قادیانی توام پیدا ہوئے تھے۔
(نزول المسیح ص۱۲۷، خزائن ج۱۸ ص۵۰۵)
۶… حضرت عیسیٰ حضرت محمدﷺ سے چھ سو برس قبل پیدا ہوئے تھے۔
(حاشیہ راز حقیقت ص۱۵، خزائن ج۱۴ ص۱۶۷)
۶… مرزا قادیانی محمدﷺ کے بہت بعد ۱۲۶۱ء ہجری میں پیدا ہوئے
(تریاق القلوب ص۶۸، خزائن ج۱۵ ص۲۸۳)